Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل افراد کے وفد کی سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان اور فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی اور اسلم خان آفریدی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات


ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل افراد کے وفد کی سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان اور فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی اور اسلم خان آفریدی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات
 Posted on: 2/7/2016 1
ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل افراد کے وفد کی سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان اور فاروق ستار اور اور اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی اور اسلم خان آفریدی سے خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات 
وفد نے منی لانڈرنگ کیس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے پر پنجاب کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔
ملاقات میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران نے پنجاب میں جاری ایم کیوایم کی سرگرمیوں اور تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی 
عامر خان نے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کڑے وقت پر ثابت قدم رہنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا
کراچی ۔۔۔ 07؍ فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر اور اراکین رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی اور اسلم خان آفریدی سے ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران پر مشتمل وفد نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں ملاقات کی اور لندن میں جاری منی لانڈرنگ کیس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے پر پنجاب کے عوام کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کی۔ ملاقات میں ایم کیوایم پنجاب کے ذمہ داران نے پنجاب میں جاری ایم کیوایم کی سرگرمیوں اور تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ بھی پیش کی اس موقع پر وفد کے اراکین نے کہا کہ ملک پر قابض جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام کے حامی جناب الطاف حسین کے خلاف اپنی پوری شدد سے منفی پروپیگنڈہ کررہے ہیں لیکن نہ صرف پنجاب کے عوام بلکہ پوری دنیا نے جناب الطاف حسین کے خلاف جاری اس منفی پروپیگنڈہ اسکیم کو سختی سے مسترد کردیا ہے اور وہ دن دور نہیں کہ جب پاکستان کے 98 فیصد غریب و متوسط عوام جناب الطاف حسین کی قیادت میں ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ اور وڈیرانہ نظام اکھاڑ پھینکیں اور ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ وفد سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے کہا کہ پاکستان ایک ذرعی ملک ہے اور آبادی کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ ہونے باوجود آج بھی پنجاب کے غریب و مظلوم کسان اور ہاری انتہائی کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں اور قائد تحریک جناب الطاف حسین نے کسی قوم کے لئے نہیں بلکہ تمام قومیتوں کے حقوق کے حصول کے لئے جدوجہد کرتے رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ایم کیو ایم کی کامیابیوں میں ایک بڑا کردار پنجاب کے حق پرست عوام کا بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں جناب الطاف حسین کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور کڑے وقت پر ثابت قدم رہنے پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ 
دریں اثناء وفد کے اراکین نے رابطہ کمیٹی کے ہمراہ نذیر حسین میڈیکل کمپلیکس، کے کے ایف ایمبولینس سینٹر اور خورشید بیگم سیکریٹیریٹ میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور اس کے علاوہ وفد نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور یاسین آباد کے شہداء قبرستان میں جناب الطاف حسین کے بھائی ناصر حسین، بھتیجے عارف حسین اور شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق و دیگر حق پرست شہداء کی قبروں پر پھولوں کی پتیا نچھاور کی اور شہداء کے ایصال ثواب و بلند درجات کے لئے دعا بھی کی۔ 

4/19/2024 2:13:08 AM