Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نوجوان عہد کریں وہ سادگی سے شادی کریں گے اور شادی میں کوئی جہیز نہیں لیں گے۔ الطاف حسین


نوجوان عہد کریں وہ سادگی سے شادی کریں گے اور شادی میں کوئی جہیز نہیں لیں گے۔ الطاف حسین
 Posted on: 2/6/2016 1
نوجوان عہد کریں وہ سادگی سے شادی کریں گے اور شادی میں کوئی جہیز نہیں لیں گے۔ الطاف حسین
والدین بھی جب آپ اپنے لڑکے کا رشتہ طے کریں تو لڑکی والوں سے جہیزلینے سے انکارکردیں
نوجوان پان ، گٹکے اور سگریٹ جیسی مضرصحت عادت ترک کردیں
لندن۔۔۔6فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے ہفتہ کی شب جشن فتح سے اپنے خطاب میں جہیزکی لعنت پر بھی اظہارخیال کیااوراس کے خاتمہ کی ضرورت پر ذوردیا۔انہوں نے کہاکہ جہیز کی لعنت کی وجہ سے لاکھوں بچیاں اپنے گھروں میں بیٹھی ہیں اورشادی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کی وجہ سے غریب ماں باپ اپنی بچیوں کی شادی کی فکر میں وقت سے پہلے بوڑھے ہوجاتے ہیں ۔انہوں نے تمام نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ عہد کریں وہ سادگی سے شادی کریں گے اور شادی میں کوئی جہیز نہیں لیں گے ۔انہوں نے والدین سے بھی اپیل کرتا ہوں کہ خدارا!! جب آپ اپنے لڑکے کا رشتہ طے کریں تو لڑکی والوں سے صاف صاف کہہ دیں کہ آپ کوکوئی جہیز نہیں چاہیے۔انہوں نے کہاکہ اگر ہم صرف جہیز اور شادی کے بے جااخراجات کے خاتمہ ہی کا عہد کرلیں اور اس لعنت کا خاتمہ کرکے سادگی سے شادی کو اپنا شعار بنالیں تو نہ صرف اربوں روپے سالانہ کے غیرضروری اخراجات بچالیں گے بلکہ لاکھوں غریب والدین کو بلاوجہ پریشانی سے بھی بچالیں گے ۔انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پان ، گٹکے اور سگریٹ جیسی مضرصحت عادت ترک کردیں۔

4/19/2024 10:22:57 PM