Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی کوئٹہ میں کچہری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر بم حملے کے واقعے کی مذمت


ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی کوئٹہ میں کچہری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر بم حملے کے واقعے کی مذمت
 Posted on: 2/6/2016 1
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کی کوئٹہ میں کچہری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر بم حملے کے واقعے کی مذمت
رابطہ کمیٹی کادھماکے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور صحتیابی کی دعا
دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے وزیر اعظم ، وزیر داخلہ ، وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔۔06فروری 2016
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کوئٹہ میں کچہری روڈ پر قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر بم حملے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے اپنے ایک بیان میں صوبہ بلوچستان میں بڑھتی ہوئے دہشت گرد ی کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملک مسلسل اندورنی دہشت گردی کا شکار ہے جس کے باعث پورے پاکستان کے شہری ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائیوں اور نیشنل ایکشن پلان کے باوجود دہشت گردی کے پہ در پہ واقعات ان اداروں کے لئے ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں ۔ جس کا حکومت کوسنجیدگی سے نوٹس لینا ہوگا۔ انہوں نے اس واقعے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کواپنے جوار رحمت میں جگہ اورزخمی ہونے والے افرادکو جلد اور مکمل صحت یابی عطا فرمائے۔ انہوں نے وزیر اعظم پاکستان نواز شریف ، وزیر داخلہ چوہدری نثار ، وزیر اعلی بلوچستان اور وزیر داخلہ بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ اس واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے۔

4/19/2024 4:44:26 AM