Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی میڈیا پابندی کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہرے


ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی میڈیا پابندی کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 2/5/2016 1
ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین پر عائد غیر قانونی و غیر آئینی میڈیا پابندی کے خلاف کینیڈا بھر میں احتجاجی مظاہرے
قائد تحریک کے اوپر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگنے والی پابندی انسانی حقوق اور ہیومن رائٹس کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس پابندی کے خاتمے کے لئے ہم کسی بھی فورم پر جانے سے اجتناب نہیں کریں گے، آصف قاضی
ٹورانٹو ۔۔۔ 05؍ فروری 2016ء
ایم کیو ایم کینیڈا نے کینیڈا بھر کے تمام چیپٹرز بشمول ٹورانٹو، مونٹریال، ونڈسر، کیلگری، ایڈمنٹن میں قائد تحریک الطاف پر لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے لگائی جانے والی میڈیا پابندی کے خلاف پرامن مظاہرے کئے گئے جس میں ٹورانٹو میں موجود ایم کیو ایم کینیڈا کے نگران ڈاکٹر ندیم احسان سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی و دیگر اراکین سنٹرل کمیٹی، چیپٹرز کے ذمہ داران جبکہ کیلگری میں موجود جوائنٹ آرگنائزر مسعود الحسن و سنٹرل آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن کے علاوہ تمام شہروں میں چیپٹرز انچارجز، کارکنان و ہمدردوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر سنٹرل آرگنائزر آصف قاضی نے احتجاجی جلسے میں موجود شرکاء سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم لاہور ہائی کورٹ متعصبانہ فیصلے کی سختی سے تردید کرتے ہیں اور ارباب اختیار سے مطالبہ کرتے ہیں کہ قائد تحریک محترم الطاف بھائی پر میڈیا میں آنے کی پابندی کو فی الفور ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ لاہور ہائی کورٹ کا یہ فیصلہ غیر جمہوری اور غیر آئینی ہونے کے ساتھ ساتھ انسانی حقوق اور ہیومن رائٹس کی بھی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ انہوں نے حکومت کینیڈا ‘ ہیومین رائیٹس کمیشن اور اقوام متحدہ سے بھی قائد تحریک پر پاکستانی عدلیہ کی جانب سے لگائی جانے والی میڈیا پابندی کے خاتمے کے لئے اپنا کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کینیڈا بھر میں منعقد کردہ احتجاجی جلسوں کے اختتام پر قائد تحریک الطاف کی دراضی عمر ، اچھی صحت اور حفاظت کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

4/23/2024 1:56:10 PM