ممتازعالم اوردارالعلوم نعیمیہ کراچی کے مفسرومحدث اعظم علامہ غلام رسول سعیدی کے انتقال پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہارتعزیت
کراچی:۔۔۔4 فروری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ممتازعالم اوردارالعلوم نعیمیہ کراچی کے مفسرومحدث اعظم علامہ غلام رسول سعیدی کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوارلواحقین وعقیدت مندوں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ غلام رسول سعیدی مرحوم کواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اورسوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کاحوصلہ دے۔(آمین)