Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں مسافر کوچ سے کچل کر معصوم بچی اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت


اورنگی ٹاؤن میں مسافر کوچ سے کچل کر معصوم بچی اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
 Posted on: 2/3/2016 1
اورنگی ٹاؤن میں مسافر کوچ سے کچل کر معصوم بچی اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے المناک واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی نومنتخب حق پرست بلدیاتی چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ، مشتعل عوام کو صبر کی تلقین کی 
کراچی ۔۔۔3، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن سیکٹر 14اکبر شہید چوک پر مسافر کوچ سے کچل کر معصوم بچی اور خاتون کے جاں بحق ہونے کے المناک حادثہ پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ٹریفک قوانین کی کھلی خلاف ورزی اور تیز رفتاری کے باعث شہر میں قیمتی جانوں کا ضیاع افسوسناک ہے اور ٹریفک حادثات میں انسانی جانوں کے تحفظ کیلئے ضروری ہے کہ جدید دنیا سے ہم آہنگ ٹریفک قوانین کو اپنایا جائے اور انہیں سختی سے لاگو کیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے جاں بحق ہونے والی معصوم بچی اور خاتون کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ر ابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء مسافر کوچ سے کچل کر معصوم بچی اور خاتون کے جاں بحق ہونے کی اطلا ع ملتے ہی اورنگی ٹاؤن کے نومنتخب حق پرست چیئرمین ، وائس چیئرمین اور کونسلر جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور انہوں نے مشتعل عوام سے صبر کی اپیل کی اور معصوم بچی اور خاتون کے لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار بھی کیا ۔ 

12/7/2016 10:03:59 PM