Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لندن منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے اور اپنے موقف پر سچا ثابت ہونے کی خوشی میں منگل کے روز کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم تشکر ‘‘ منایا گیا


لندن منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے اور اپنے موقف پر سچا ثابت ہونے کی خوشی میں منگل کے روز کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم تشکر ‘‘ منایا گیا
 Posted on: 2/2/2016 1
لندن منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے اور اپنے موقف پر سچا ثابت ہونے کی خوشی میں منگل کے روز کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم تشکر ‘‘ منایا گیا
یوم تشکر کے سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے 
دفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات
یوم تشکر کامرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منایا گیا ،جناب الطا ف حسین پر عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لایا گیا 
مرکزی اجتماع میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کوینرز کیف الوریٰ ، شاہد پاشا، رابطہ کمیٹی کے اراکین، شعبہ جات کے اراکین حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب بلدیاتی نمائندے ، خواتین ، کارکنان اور ہمدردوں کی بہت بڑی تعداد میں شرکت 
یوم تشکر کے اجتماع میں پروفیسر ڈاکٹر علامہ جمیل راٹھور نے اجتماعی دعا کرائی 
کراچی ۔۔۔2، فروری 2016ء 
ٍ لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین کے سرخرو ہونے اور اپنے موقف پر سچا ثابت ہونے کی خوشی میں منگل کے روز کراچی سمیت ملک بھر میں ’’یوم تشکر ‘‘ منایا گیا اور شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے ۔ یوم تشکر کے سلسلے میں اندرون سندھ ، صوبہ پنجاب ، بلوچستان، خیبرپختونخواہ ، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں ایم کیوایم کے درفاتر پر قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے دعائیں کی گئیں ۔ اس سلسلے کا مرکزی اجتماع کراچی میں ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد سے متصل لا ل قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں ہوا جس میں بعد نماز ظہر تا عصر لندن میں منی لانڈرنگ کیس میں جناب الطا ف حسین پر عائد الزامات غلط ثابت ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لایا گیا اور جناب الطاف حسین کی درازی عمر ،صحت و تندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کی ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ،ڈپٹی کنوینر زکہف ا لواریٰ ، شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے اراکین خالد مقبول صدیقی ،عبد الحسیب ، کنور نوید ،امین الحق، شبیر احمد قائم خانی ،ریحانہ نسرین ، محمد حسین ، عارف خان ایڈووکیٹ ، اقبال مقدم ، ، ذرین مجید ، مطیع الرحمن،کمال ملک ، زاہد منصوری ، قادر خانزادہ ، ارشد حسن ، عاد ل خان ، اظہار احمد خان ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، شہری حکومت کے نومنتخب بلدیاتی نمائندے ، ایم کیوایم کے مختلف ونگز و شعبہ جات کے اراکین ، ایم کیوایم ٹاؤنز کمیٹیوں کے اراکین ، یوسیز کے ذمہ داران ،کارکنان ، خواتین اور ہمدردوں نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں پروفیسر ڈاکٹر علامہ جمیل راٹھور نے اجتماعی دعا کرائی جس میں بانی و قائد تحریک جناب الطاف حسین پر قائم کئے گئے منی لانڈرنگ کیس کے خاتمہ پر اللہ تعالیٰ کے حضور شکر ادا کیا گیا ، شہید انقلاب ڈاکٹر عمران فاروق سمیت حق پرست شہداء کے بلند درجات ، اسیر کارکنان کی جلد رہائی و بلند حوصلے ، شہداء کے قاتلوں کی گرفتاری ، حق پرستانہ جدوجہد کی کامیابی ، ایم کیوایم اور جناب الطاف حسین پر تمام جھوٹے الزامات اور کیسوں کے خاتمہ کے علاوہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کی درازی عمر ، صحت وتندرستی اور ناگہانی آفات سے بچاؤ کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ 

12/10/2016 10:36:14 AM