Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


کراچی جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/2/2016 1
کراچی جناح ٹرمینل پر پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہے، رابطہ کمیٹی 
پی آئی اے کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراکر حکومت کی توجہ اپنی جانب مبذول کراتے رہے ہیں ،ر ابطہ کمیٹی 
نجکاری کا مسئلہ پی آئی اے کے ملازمین کے تحفظات دور کرکے حل کیاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پرامن مظاہرین کے ساتھ جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں ریاستی طاقت اورمشینری کے استعمال کی پالیسی ترک کرکے افہام و تفہیم سے معاملات حل کئے گئے ہیں ایسا ہی طرز عمل کراچی میں اختیار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی 
پی آئی اے ملازمین پر ، فائرنگ ، شیلنگ اور لاٹھی چارج میں ملوث انتظامیہ کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے، رابطہ کمیٹی 
ہلاک وزخمی ہونے والے پی آئی اے ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
پی آئی اے کے ہلاک ہونیو الے ملازم کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت ، زخمی صحافیوں اور ملازمین کی صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔2، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں پی آئی اے کے پرامن احتجاجی مظاہرین پر رینجرز ، پولیس اور انتظامیہ کی فائرنگ ، لاٹھی چارج ، شیلنگ اور تشدد کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ایک زخمی کی ہلاکت اور متعدد ملازمین اورصحافیوں کے زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے کے ملازمین پر لاٹھی چارج جمہوری دورِ حکومت میں آمریت کی بد ترین مثال ہے اور حکومت نے ثابت کردیا ہے کہ وہ پی آئی اے ملازمین کے جائز مطالبات کو تسلیم کرنے کے بجائے اپنی ہٹ دھرمی پر نہ صرف قائم ہے بلکہ ریاستی طاقت اورمشینری کے ذریعے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو دبانا چاہتی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ نجکاری کے خلاف گزشتہ کئی عرصے سے پی آئی اے کے ملازمین احتجاج پر مجبور ہیں اور اپنا پرامن احتجاج ریکارڈ کراکر حکومت توجہ اپنی جانب مبذول کراتے رہے ہیں لیکن حکومت کی جانب سے پی آئی اے ملازمین کے احتجاج کو نہ صرف نظر انداز کیا گیا بلکہ آج تو پرامن احتجاج مظاہرین پر ظلم کی انتہاء کردی گئی ہے ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی آئی اے کی نجکاری کا مسئلہ پی آئی اے کے ملازمین کے تحفظات دور کرکے کیاجائے پرامن مظاہرین کے ساتھ جس طرح ملک کے دیگر حصوں میں ریاستی طاقت اورمشینری کے استعمال کی پالیسی ترک کرکے افہام و تفہیم سے معاملات حل کئے گئے ہیں ایسا ہی طرز عمل پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف کراچی میں بھی اختیارکیاجائے اور ظلم و ستم کا رویہ بند کیاجائے ورنہ حکومتی ظلم کے نتائج کسی طرح بھی ملک و قوم کے مفاد میں نہیں ہوسکتے ۔رابطہ کمیٹی فائرنگ سے پی آئی اے کے ایک ملازم کے جاں بحق ہونے پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور مقتول کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے زخمیوں کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے ملازمین پر تشدد ، فائرنگ ، شیلنگ اور لاٹھی چارج میں ملوث انتظامیہ کے عناصر کے خلاف فی الفور تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائے اور ہلاک وزخمی ہونے والے پی آئی اے ملازمین کو معاوضہ کی ادائیگی یقینی بنائی جائے 

5/31/2025 10:09:10 PM