Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت کی منسوخی اورشرائط کے خاتمہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن، خوشخبری ملتے ہی سیکریٹریٹ میں خوشی کی لہردوڑگئی،


قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت کی منسوخی اورشرائط کے خاتمہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن، خوشخبری ملتے ہی سیکریٹریٹ میں خوشی کی لہردوڑگئی،
 Posted on: 2/1/2016 1
قائدتحریک الطاف حسین کی ضمانت کی منسوخی اورشرائط کے خاتمہ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم انٹرنیشنل سیکریٹریٹ میں جشن، خوشخبری ملتے ہی سیکریٹریٹ میں خوشی کی لہردوڑگئی، 
رابطہ کمیٹی اورکارکنوں نے ’’ نعرہ الطاف۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے زوردار نعرے لگا ئے اورگلے لگاکرایک دوسرے کومبارکباددی
تمام ذمہ داروں اور کارکنوں نے قائدتحریک کومبارکبادپیش کی ، اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنان خوشی میں آبدیدہ تھے
قائدتحریک الطاف حسین نے نائن زیرو پر رابطہ کمیٹی اور تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کواس خبرسے آگاہ کیا
نائن زیروپرموجود تمام اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنوں نے بھی بے اختیار’’ جئے الطاف ‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے
میں کل بھی اللہ تعالیٰ کی رضاپرراضی تھااورآج بھی اس کے آگے سربسجودہوں۔الطاف حسین
تمام کارکنان بھی اللہ تعالیٰ کاشکراداکریں اوریہ یقین رکھیں کہ ہم حق اورسچ پرہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ یکم فروری 2016ء 
پیرکی شام میٹروپولیٹن پولیس کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں جاری تفتیش کے سلسلے میں جناب الطاف حسین اورایم کیوایم کے سینئرار کان کی ضمانت کی منسوخی اور پولیس کی جانب سے عائد کردہ شرائط کے خاتمہ کی اطلاع جیسے ہی لندن میں ایم کیوایم کے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ موصول ہوئی تواس خوشخبری کے ملتے ہی سیکریٹریٹ میں موجودتمام اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنوں میں خوشی کی لہردوڑگئی اورتمام ہی لوگوں نے ’’ نعرہ الطاف۔۔۔جئے الطاف ‘‘ کے زوردار نعرے لگا ئے اورگلے لگاکرایک دوسرے کومبارکباددی ۔ جناب الطاف حسین نے انٹرنیشنل سیکریٹریٹ فون کیاتوتمام ذمہ داروں اور کارکنوں نے ایک بار پھر جئے الطاف کے زوردارنعرے لگانے شروع کئے اورسب نے جناب الطاف حسین کومبارکبادپیش کی ۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنان خوشی میں آبدیدہ تھے ۔ جناب الطاف حسین نے بھی سب کومبارکبادپیش کی اورسب کے لئے دعائیں کیں۔ جناب الطاف حسین نے فوری طورپر کراچی میں ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروفون کیااوروہاموجود رابطہ کمیٹی کے اورکان اورتمام تنظیمی شعبہ جات کے ارکان کواس خبرسے آگاہ کیا۔ یہ خبرسنتے ہی نائن زیروپرموجود تمام اراکین رابطہ کمیٹی اورکارکنوں نے بھی بے اختیار’’ جئے الطاف ‘‘ کے نعرے لگانے شروع کردیئے۔تمام ساتھیوں نے جناب الطاف حسین کواس بات کی مبارکبادپیش کی ۔جناب الطاف حسین نے اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے قرآن مجیدکی سورہ ء والعصر اورسورہء کوثرکی تلاوت کی اورمیں کل بھی اللہ تعالیٰ کی رضاپرراضی تھااورآج بھی اس کے آگے سربسجودہوں۔انہوں نے تمام ساتھیوں سے بھی کہاکہ آپ بھی اس پر اللہ تعالیٰ کاشکراداکریں اوریہ یقین رکھیں کہ ہم حق اورسچ پرہیں۔

5/31/2025 11:19:10 PM