Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کی صحت ، سلامتی اور درازی عمر کے لئے پنجاب بھر میں دعائیہ اجتماعات


جناب الطاف حسین کی صحت ، سلامتی اور درازی عمر کے لئے پنجاب بھر میں دعائیہ اجتماعات
 Posted on: 2/1/2016 1
جناب الطاف حسین کی صحت ، سلامتی اور درازی عمر کے لئے پنجاب بھر میں دعائیہ اجتماعات
اپر پنجاب کے زونل آفس جھنگ،سینٹرل پنجاب زون کے دفترلاہور اور گوجرانوالہ، جنوبی پنجاب زون میں
زونل آفس ملتان ہاؤس ، ڈیرہ غازی خان ، بہاول نگر اور لیہ میں بڑے دعائیہ اجتماع کا انعقاد
جناب الطاف حسین کی جانب سے بری امامؒ سرکار، داتا گنج بخش ، بابافرید گنج شکر،ؒ شاہ رکن عالم اور
بہاالدین ذکریاملتانی ؒ کے مزار ات پر زون کے ذمہ داران اور کارکنان نے چادریں چڑھائی گئیں
کراچی ۔۔۔۔یکم فروری2016
متحدو قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی سلامتی صحت وتندرستی اوردرازعمرکے لئے ملک بھرکی طرح پنجاب میں بھی دعائیہ اجتماعات منعقدکیے گئے اس سلسلے میں ایم کیوایم اپر پنجاب زون کے زونل آفس جھنگ میں،سینٹرل پنجاب زون کے دفترلاہور اور گوجرانوالہ میں ایک بڑے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جبکہ جنوبی پنجاب زون میں زونل آفس ملتان ہاؤس ، ڈیرہ غازی خان ، بہاول نگر اور لیہ میں بڑے دعائیہ اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔دعائیہ اجتماعات میں جناب الطاف حسین کے خلاف ہونے والی سازشوں کی ناکامی اور ایم کیوایم کے مقاصد کی کامیابی کے لئے دعا کی گئی جس میں پنجاب سے تعلق رکھنے والے ذمہ داران و کارکنان نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اور جناب الطاف حسین کی صحت و سلامتی اور درازی عمر کے لئے دعاکی۔علاوہ ازیں اپر پنجاب زون کے صدر نے زونل کمیٹی کے اراکین کے ہمراہ اسلام آباد میں بری امامؒ سرکارکے مزار پر چادر چڑھائی گئی جبکہ سینٹرل پنجاب میں لاہور میں داتا گنج بخش ہجویریؒ اور پاک پتن میں بابافرید گنج شکرؒ کے مزار پر اور جنوبی پنجاب میں ملتان شاہ رکن عالم اوربہاالدین ذکریاملتانی ؒ کے مزار مبارک پر زون کے ذمہ داران اور کارکنان نے چادر چڑھائی اور قائد تحریک کے خلاف ہونے والی سازشوں کی ناکامی اور ان کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی ۔ 

12/3/2016 10:01:27 PM