Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں زیادتی کے بعد معصوم پاکیزہ کی لاش 5روز بعد ٹینک سے ملنے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں زیادتی کے بعد معصوم پاکیزہ کی لاش 5روز بعد ٹینک سے ملنے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 2/1/2016 1
اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں زیادتی کے بعد معصوم پاکیزہ کی لاش 5روز بعد ٹینک سے ملنے کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
بچی کے ساتھ رونما ہونے والے دالخراش واقعہ نے ہر شخص کو افسردہ کردیا ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
واقعہ میں ملوث درندہ صفت عناصر کو گرفتار کرکے سخت سے سخت ترین سزا دی جائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
بچی کے سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کادلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
معصوم پاکیزہ کو گلشن ضیاء کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ، نما زجنازہ اور تدفین میں رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ،یوسی اور ٹاؤن کے ذمہ داران ، کارکنان اور مرحومہ کے عزیز و اقارب کی شرکت 
کراچی ۔۔۔یکم ، فروری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاء میں معصوم پاکیزہ نامی بچی کی 5روز بعد ٹینک سے لاش ملنے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کا عنصر پائے جانے پر مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعہ میں ملوث درندہ صفت افراد کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پاکیزہ نامی بچی کے ساتھ رونما ہونے والے دالخراش واقعہ نے ہر شخص کو افسردہ کردیا ہے اور اس واقعہ میں ملوث عناصر سخت سے سخت سزا کے مستحق ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے معصوم پاکیزہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء معصوم پاکیزہ کو آج سینکڑوں سوگواران کی آہوں ور سسکیوں کے درمیان گلشن ضیاء کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ۔ مرحومہ کی نماز جنازہ مقامی گراؤنڈ میں ادا کی گئی ۔ نما ز جنازہ اور تدفین میں ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی محبوب عالم ، یوسیز اور ٹاؤن کے ذمہ داران ، کارکنان ، ہمدردوں اور مرحومہ کے عزیز واقارب نے شرکت کی ۔ 

12/4/2016 4:11:47 AM