Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 15 اور صنعتوں کیلئے 56 فیصد مہنگی کرنے پر ڈاکٹر نصرت کا اظہار مذمت


وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 15 اور صنعتوں کیلئے 56 فیصد مہنگی کرنے پر ڈاکٹر نصرت کا اظہار مذمت
 Posted on: 8/20/2013
وزارت پانی و بجلی کی جانب سے کراچی سمیت دیگر شہروں کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 15 اور صنعتوں کیلئے 56 فیصد مہنگی کرنے پر ڈاکٹر نصرت کا اظہار مذمت 
موجودہ حکومت سے عوام کو یہ امید تھی کہ وہ ملک بھر کے عوام کو بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا مثبت اور بھر پو کردار ادا کرے گی
مختلف شہروں کے گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنا ملک بھر کے عوام کے ساتھ زیادتی قرار دیا ہے، ڈپٹی کنوینر ایم کیوایم 
ملک بھر کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بجلی کی مد میں فی الفور سبسڈی دی جائے، ڈاکٹر نصرت کا مطالبہ
کراچی ۔۔۔20، اگست2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرڈاکٹرنصرت نے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے کراچی ، کوئٹہ ، اسلام آباد ، فیصل آباد اور لاہور سمیت دیگر شہروں کے گھریلو صارفین کیلئے بجلی 15اور صنعتوں کیلئے 56فیصد مہنگی کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بجلی کے نرخوں میں اس ضافہ کو موجودہ حکومت کی عوام کے زیادتی قرار دیا ہے ۔ایک بیان میں ڈاکٹرنصرت نے کہا کہ ملک بھر کے عوام سمیت تجارتی، کاروباری اور صنعتی طبقہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے سبب ماضی کی حکومت میں بھی عذاب میں مبتلا رہے ہیں اور موجودہ حکومت سے عوام کو یہ امید تھی کہ وہ ملک بھر کے عوام کو بجلی سمیت بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے اپنا مثبت اور بھر پو کردار ادا کرے گی اور ماضی کی حکومت کی روش اختیار نہیں کریگی لیکن اس کے بجائے وزارت پانی وبجلی کی جانب سے مختلف شہروں کے گھریلو اور صنعتی صارفین کیلئے بجلی مہنگی کرنا ملک بھر کے عوام کیلئے انتہائی مایوس کن اقدام ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک بھر کے عوام پہلے ہی مہنگایء اور بے روزگاری کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں اور ان پر بجلی اور دیگر بنیادی سہولیات کی مد میں ریلیف کے بجائے اضافے در اضافے کی پالیسی برقرار رکھنا سراسرناانصافی اور ظلم ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ڈاکٹرنصرت نے وزیراعظم پاکستان نواز شریف اور وفاقی وزارت پانی و بجلی سے مطالبہ کیا کہ کراچی، کوئٹہ، اسلام آباد، فیصل آباد اور لاہور سمیت دیگر شہروں کے گھریلوصارفین کیلئے15اور صنعتوں کیلئے 56فیصد بجلی کی مد میں کیا گیا غیر منطقی اضافہ واپس لیاجائے اور ملک بھر کے عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے بجلی کی مد میں فی الفور سبسڈی دی جائے۔ 

5/18/2024 1:58:05 PM