Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو میڈیا کوریج کی اجازت ہے لیکن کروڑوں عوام کے قائدالطاف حسین پر غیر قانونی و غیر فطری پابندی عائد کرکے جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے،عبدالحسیب ،اسلم آفریدی وشبیر احمد قائم خانی اور عمر قریشی


کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو میڈیا کوریج کی اجازت ہے لیکن کروڑوں عوام کے قائدالطاف حسین پر غیر قانونی و غیر فطری پابندی عائد کرکے جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے،عبدالحسیب ،اسلم آفریدی وشبیر احمد قائم خانی اور عمر قریشی
 Posted on: 1/29/2016
کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو میڈیا کوریج کی اجازت ہے لیکن کروڑوں عوام کے قائدالطاف حسین پر غیر قانونی و غیر فطری پابندی عائد کرکے جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے،عبدالحسیب ،اسلم آفریدی وشبیر احمد قائم خانی اور عمر قریشی 
الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر فطری پابندی کے خلاف ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت عوامی مظاہرہ
مظاہرے میں رابطہ کمیٹی ، سندھ تنظیمی کمیٹی، زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی، سیکٹر ز و یونٹس کے کارکنان، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن ،لیگل ایڈ و میڈیکل ایڈ کمیٹی ، شعبہ خواتین اور حق پرست ایم پی اے سمیت مختلف مذاہب ،قومیتوں اور زبان بولنے والے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت 
میرپورخاص:۔۔۔29؍جنوری2016ء
قائد تحریک جناب الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر فطری پابندی کے خلاف ایم کیو ایم میرپورخاص زون کے تحت بعد نماز جمعہ مارکیٹ چوک پر ایک بڑا عوامی مظاہرہ کیا گیاجس میں اراکین رابطہ کمیٹی ،انچارج و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی، زونل انچارج و اراکین زونل کمیٹی، سیکٹر ز و یونٹس کے ذمہ داران و کارکنان، اے پی ایم ایس او، لیبر ڈویژن ،لیگل ایڈ کمیٹی، میڈیکل ایڈ کمیٹی ، شعبہ خواتین اور حق پرست ایم پی اے سمیت مختلف مذاہب ،قومیتوں اور زبان بولنے والے عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور قائد تحریک الطاف حسین سے بھرپور اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پابندی کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔شرکاء نے ہاتھوں میں احتجاجی بینر ز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قائد تحریک الطاف حسین کی غیرقانونی زباں بندی کے خلاف نعرے درج تھے۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی عبدالحسیب ،اسلم آفریدی وشبیر احمد قائم خانی اورانچارج سندھ تنظیمی کمیٹی عمر قریشی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ کالعدم تنظیموں کے رہنماؤں کو میڈیا کوریج کی اجازت ہے لیکن کروڑوں عوام کی نمائندہ پرامن سیاسی جماعت کے قائد پر غیر قانونی و غیر فطری پابندی عائد کرکے جمہوریت کی روح کا گلا گھونٹ دیا گیا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک بھرکے حق پرست عوام نے آزادی اظہار سلب کرنے کے فیصلے کو نامنظور کرکے آج ثابت کردیا ہے کہ ملک میں رائج دوہرا معیار انہیں کسی طور قبول نہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ آزادی اظہار پر قدغن لگانے والے جان لیں حق پرستانہ سوچ و فکر پر پابندی نہیں لگائی جاسکتی آج کا احتجاج اس بات کی تصدیق کررہا ہے کہ الطاف حسین ہی مظلوم عوام کی آواز ہیں اور مظلوموں کی آواز کو بند نہیں کیا جاسکتامظلوموں کی آواز کو بند کرکے جاگیرداروں ،وڈیروں اور سرمایہ داروں کی آواز کو سپورٹ کیا جارہاہے ۔اس موقع پرانچارج شعبہ خواتین فوزیہ ناصر زونل انچارج مجیب الحق اور حق پرست ایم پی اے ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا کہ حالیہ بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی فقید المثال کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ منفی ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کی سوچ تبدیل نہیں کی جاسکتی۔ عوام قائد تحریک الطاف حسین سے محبت کرتے ہیں اورمحبت ہمیشہ قائم رہتی ہے۔قائد تحریک الطاف حسین پر غیر جمہوری پابندی عائد کرنے والوں کو اب سوچنا ہوگا کہ عوامی امنگوں کو کچل کر ان کے جذبات مجروح کرنا انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے جسے مہذب دنیا ایک کریح عمل گردانتی ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ قائد تحریک الطاف حسین کی میڈیا کوریج پر عائد پابندی فی الفور ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔




9/26/2016 10:35:59 PM