Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کو خطابات ، بیانات براہِ راست دیکھنے ، سننے کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی


جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کو خطابات ، بیانات براہِ راست دیکھنے ، سننے کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی
 Posted on: 1/29/2016
جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کو خطابات ، بیانات براہِ راست دیکھنے ، سننے کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
جناب الطاف حسین ملک کے سب سے زیادہ صابر ، سچے ، نڈر اور بہادر لیڈر ہیں، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ملک میں سب سے پہلے طالبان ، القاعدہ اور داعش کی موجودگی کے حقائق بیان کرنے والے قائد کے خطابات ، بیانات اور تصاویر پر پابندی عائد کرنا سراسر ملک کے استحکام کے خلاف عمل ہے، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
حقائق برداشت نہ کرنے والے جناب الطاف حسین کی زبان بندی کرکے اپنے مفاد نکال رہے ہیں اور ملک و قوم کو ایک مرتبہ پھر دھوکے ، جھوٹ اور فریب کے جال میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں ، حق پرست اراکین قومی اسمبلی 
ارباب اختیار و اقتدار اظہار رائے کے حق کو چھیننے کے عمل کی کی حوصلہ شکنی کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں، ارکان قومی اسمبلی 
کراچی ۔۔۔29، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین قومی اسمبلی نے کہا ہے کہ پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات ، بیانات اور تصاویر پر عائد غیر جمہوری پابندی سے جناب الطاف حسین کے کروڑوں چاہنے والے عوام کی دل آزاری ہورہی ہے اور انہیں اپنے قائد کے خطابات ، بیانات براہِ راست دیکھنے اور سننے کے حق سے محروم رکھنا سراسر ظلم ہے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین ملک کے سب سے زیادہ صابر ، سچے ، نڈر اور بہادر لیڈر ہیں جنہوں نے ملک بھر کی مظلوم قومیتوں کے حقوق کے حصول کیلئے نہ صرف آواز بلند کی بلکہ مظلوم قومیتوں کے غریب ومتوسط طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو تعصب سے بالاتر ہوکر ملک کے منتخب ایوانوں میں پہنچایا ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ہی وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ملک میں سب سے پہلے طالبان ، القاعدہ اور داعش کے دہشت گردوں کی موجودگی کے حوالے سے حقائق بیان کئے جس سے ان کی حب الوطنی کا اندازہ لگایاجاسکتا ہے اور طالبان ، القاعدہ اور داعش کی موجودگی کے حقائق بیان کرنے والے قائد کے خطابات ، بیانات اور تصاویر پر پابندی عائد کرنا سراسر ملک کے استحکام کے خلاف عمل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین اور ایم کیوایم محب وطن جماعت ہیں اور ملک و قوم کو جب بھی خطرات درپیش آئے جناب الطاف حسین نے نہ صرف ان کا حل پیش کیا بلکہ ملک و قوم کو کئی مرتبہ بحرانی کیفیت سے نکالا جس کے جناب الطاف حسین کے مخالفین بھی اعتراف کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کی تقاریر ، بیانا ت اور تصویر پر پابندی سے ملک میں سیاسی اور جمہوری عمل کی کھلی نفی کی جارہی ہے اور یہ ثابت کیاجارہا ہے کہ حقائق برداشت نہ کرنے والے جناب الطاف حسین کی زبان بندی کرکے اپنے مفاد نکال رہے ہیں اور ملک و قوم کو ایک مرتبہ پھر دھوکے ، جھوٹ اور فریب کے جال میں جکڑے رکھنا چاہتے ہیں ۔ حق پرست اراکین قومی اسمبلی نے وزیراعظم نواز شریف ، چیف آف آرمی اسٹاف ، چیف جسٹس پاکستان سمیت چاروں صوبوں کے چیف جسٹس صاحبان سے اپیل کی کہ وہ جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کا فی الفور خاتمہ کریں اور اظہار رائے کے حق کو چھیننے کے عمل کی کی حوصلہ شکنی کرکے اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ۔ 

12/4/2016 4:19:18 AM