Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی و دیگر عہدیداران سے ملاقات


پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی و دیگر عہدیداران سے ملاقات
 Posted on: 1/27/2016
پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور میں رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی و دیگر عہدیداران سے ملاقات 
جناب الطاف حسین کی جانب سے وفد کا پنجاب ہاؤس لاہور میں آمد پر ،پرتپاک استقبال کیا گیا 
لاہور۔۔۔۔27 جنوری 2016ء
پاکستان میڈیا کونسل کے وفد نے ایم کیو ایم پنجاب ہاؤس لاہور کا دورہ کیا اور وہاں موجود متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی ، صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب خالد اعوان ، رکن مرزا ندیم ، صدر شاہین انور گیلانی و دیگر عہدیداران سے ملاقات کی۔ پاکستان میڈیا کونسل کے وفد میں قائم مقام صدر،سیکریٹری جنرل و معروف سینئر صحافی علی رضوی ، مرکزی سیکریٹری اطلاعات جاوید غفاری ،چیئر پرسن صدف منظور، لاہور ڈویژن کے سیکریٹری جنرل اصغر بھٹی ، صدر لاہور عابد چوہدری، ڈپٹی سیکریٹری جنرل لاہور عاصم راجہ ، فنانس سیکریٹری لاہور شمس پیرزادہ ، سینئر ایگزیکٹو ممبر نائلہ ندیم ، ایگزیکٹو ممبر فائزہ بخاری اور ممبر پاکستان میڈیا کونسل سائرہ صدیق شامل تھے۔ اس موقع پر سید شاہین انور گیلانی ، سرفراز وٹو ، میاں راشد علی ، خرم شہزاد رانا ، مرزا عمر عارف ، کاشف خورشید و دیگر عہدیداران نے پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کا پنجاب ہاوس لاہور میں آمد پر استقبال کیا اور جناب الطاف حسین کی جانب سے انہیں گلدستہ پیش کیا گیا ۔ اس موقع پر علی رضوی نے اپنی تنظیم کے اغراض و مقاصد سے اور صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کئے جانیوالے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی شبیر احمد قائم خانی نے پاکستان میڈیا کونسل کے وفد کی پنجاب ہاؤس لاہورمیں آمد پر شکریہ ادا کیا اور ان کی جانب سے صحافیوں کیلئے کئے جانیوالے اقدامات کو سراہا۔ شبیر احمد قائم خانی نے وفد کے ارکان کو قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیروآمد کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم ملک کے 98 فیصد غریب و محکوم عوام کے حقوق کی جنگ لڑ رہی ہے ۔پاکستان میڈیا کونسل کے وفد نے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا ۔
 

12/6/2016 4:19:30 AM