Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم نے پاکستان میں پر امن احتجاج کی نئی مثا ل قائم کرکے مہذب معاشرے کی تشکیل میں سنگ بنیاد رکھ دیا


ایم کیوا یم نے پاکستان میں پر امن احتجاج کی نئی مثا ل قائم کرکے مہذب معاشرے کی تشکیل میں سنگ بنیاد رکھ دیا
 Posted on: 1/26/2016
ایم کیوا یم نے پاکستان میں پر امن احتجاج کی نئی مثا ل قائم کرکے مہذب معاشرے کی تشکیل میں سنگ بنیاد رکھ دیا
جناب الطاف حسین پر عائد پابندی کے خلاف ملک میں مظاہروں کی تاریخ کے برعکس انوکھا انداز
مظاہرین اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز، پلے کارڈز تھامے اور ہونٹوں پر علامتی تالے پہنے مختلف مشہور شاہراہوں ، چوراہوں اور اسٹریٹس کے ساتھ موجود گرین بیلٹس اور فوٹھ پاتھوں پر پر امن طور سے کھڑے ہوگئے 
شہر میں ٹریفک و دیگر معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے،عوام نے ملک میں مظاہروں کے نئے انداز کو سراہا
کراچی ۔۔۔26جنوری2016ء
ایم کیوا یم نے پاکستان میں پر امن احتجاج کی نئی مثا ل قائم کردی ۔قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تقاریر و تصاویر کی میڈیاپر پابندی کیخلاف منگل کے روز ایم کیوا یم کے تحت کراچی کے 400مختلف مقامات پر احتجاجی مظاہرے منعقد کئے گئے ۔اس موقع پر پاکستان کی سابقہ تاریخ کے برعکس مظاہرین اپنے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اور پلے کارڈز تھامے اور اپنے ہونٹوں پر علامتی تالے پہنے مختلف مشہور شاہراہوں ، چوراہوں اور اسٹریٹس کے ساتھ موجود گرین بیلٹس اور فوٹھ پاتھوں پر پر امن طور سے کھڑے ہوگئے جس کے سبب شہر میں ٹریفک و دیگر معمولات زندگی متاثر نہیں ہوئے بلکہ ان شاہراہوں سے گزرنے والے عوام نے مظاہرین کے اس نئے انداز کو سراہتے ہوئے اسے مہذب معاشرے کی تشکیل میں ایم کیو ایم کی جانب سے سنگ بنیاد قراردیا۔

12/8/2016 4:02:04 PM