Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت مری کی یونین کونسل دیول میں سلائی کڑھائی سینٹر کا افتتاح


ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت مری کی یونین کونسل دیول میں سلائی کڑھائی سینٹر کا افتتاح
 Posted on: 1/25/2016
ایم کیو ایم کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت مری کی یونین کونسل دیول میں سلائی کڑھائی سینٹر کا افتتاح 
افتتاح ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن شبیرقائم خانی نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ کیا
متحدہ قومی مومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن جناب الطاف حسین کے خدمت خلق کے فکروفلسفہ کو آگے لیکر چل رہے ہیں، شبیر احمد قائم خانی
ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا، حاجی عتیق عباسی
سلائی کڑھائی سینٹر کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کے فکرو فلسفہ سے متاثر ہو کر 
پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن حاجی سلیم عباسی نے اپنے دیگر رفقاء اور برادری کے ہمراہ ایم کیو ایم میں شمولیت کا اعلان بھی کیا
اسلام آباد۔۔25 جنوری2016
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے تحت ضلع راولپنڈی کی تحصیل مری کی یونین کونسل دیول میں غریب خواتین اور بچیوں کی سلائی اور کڑھائی میں مہارت کیلئے سلائی کڑھائی سینٹر کا افتتاح کر دیا گیا۔ متحدہ قومی موومنٹ رابطہ کمیٹی کے رکن شبیر احمد قائم خانی نے صوبائی تنظیمی کمیٹی پنجاب کے جوائنٹ انچارج خالد اعوان ، صدر اپر پنجاب زون حاجی عتیق عباسی و دیگر ذمہ داران کے ہمراہ افتتاح کیا ۔ اس موقع پر ضلعی و تحصیل ذمہ داران سمیت اہل علاقہ کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ سلائی کڑھائی سینٹر کا افتتاح غریب و متوسط طبقے کے عوام کیلئے ایم کیو ایم کی عوامی خدمت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین نے جدوجہد کے آغاز سے ہی بلا تفریق رنگ و نسل انسانیت کی خدمت کی ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہم وطنوں کی بڑھ چڑھ کر امداد کی ہے اور متحدہ قومی موومنٹ اور خدمت خلق فاؤنڈیشن جناب الطاف حسین کے خدمت خلق کے فکروفلسفہ کو آگے لیکر چل رہے ہیں۔ اس موقع پر حاجی عتیق عباسی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن فلاح انسانیت کیلئے کوشاں سب سے بڑی تنظیم ہے، ایم کیو ایم سیاست برائے خدمت پر یقین رکھتی ہے اور خدمت کا یہ سفر جاری رہے گا۔ اس افتتاحی تقریب میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کے فکروفلسفہ سے متاثر ہو کر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن حاجی سلیم عباسی نے اپنے دیگر رفقاء اور برادری کے ہمراہ ایم کیوایم میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج انہوں نے اپنے رفقاء سمیت ایم کیو ایم کے پلیٹ فارم سے اپنے علاقے کے لوگوں کی فلاح و بہبود و خدمت کا صیح معنوں میں آغاز کیا ہے ۔ اس موقع پر شبیر احمد قائم خانی نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نئے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمدید کہا۔

9/27/2016 7:02:27 PM