Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سوشل میڈیا پر فعال لبرل، پروگریسو اور تعلیم یافتہ افراد کا پاکستانی عوام کے نام پیغام


سوشل میڈیا پر فعال لبرل، پروگریسو اور تعلیم یافتہ افراد کا پاکستانی عوام کے نام پیغام
 Posted on: 1/22/2016
سوشل میڈیا پر فعال لبرل، پروگریسو اور تعلیم یافتہ افراد کا پاکستانی عوام کے نام پیغام
خدارا آپ کب ہوش میں آئیں گے؟ خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گے؟
’’تبدیلی آرہی ہے‘‘ کا خوشنما نعرہ دے کر ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ایک Fantasy میں مبتلا کرکے گمراہ کرنے کی کوشش کی گئی
لندن۔۔22جنوری2016ء
سوشل میڈیا پر فعال لبرل، پروگریسو اور تعلیم یافتہ افراد کے ایک گروپ نے پاکستانی عوام کے نام ایک پیغام جاری کیا ہے جسے اس گروپ کی خصوصی درخواست پر ہم اپنی ویب سائٹ پر شائع کررہے ہیں۔۔۔۔

اے اہل پاکستان!
ہم رنگ و نسل، زبان، علاقہ، قومیت، مذہب اور فرقہ کے امتیاز سے بالا تر ہو کر پاکستان کے عوام سے یہ سوال کرنا چاہتے ہیں کہ خدارا آپ کب ہوش میں آئیں گے؟ خواب غفلت سے کب بیدار ہوں گے؟ 
کیا آپ اس وقت بیدار ہونگے جب خدانخواستہ سب کچھ جل کر راکھ کا ڈھیر ہوجائے گا اور ہمارا یہ پیارا وطن پاکستان چند مفاد پرست عناصر کی مفاد پرستانہ سیاست کی بھینٹ چڑھ کر دنیا کے نقشے سے مٹ جائے گا؟

اے اہل وطن!
سیاست کے نام پر بہت ہلا گلا ہوگیا۔۔۔۔ ’’ تبدیلی آرہی ہے‘‘کے نام پر بہت مذاق ہوگیا۔۔۔۔ بہت ناچ گانا ہوگیا۔۔۔۔ وہ نوجوان لڑکے لڑکیاں جنہوں نے تبدیلی کے اس جھوٹے نعرے پر یقین کر کے اس جھوٹ کا ساتھ دیا آج خاص طور پر غورکریں کہ اس جھوٹے نعرے، ہلے گلے اور ناچ گانے کی سیاست نے ہمیں اور ہمارے پیارے وطن کو کیا دیا؟ 
ہم ان نوجوانوں کے والدین سے بھی یہ کہنا چاھیں گے کہ آخر آپ کب ہوش میں آئیں گے؟ کیا اس وقت جب تبدیلی کے جھوٹے نعروں اور ناچ گانے کی جھوٹی سیاست ملک میں تبدیلی کے سچے اور اصلی نعروں کو بھی مذاق بنا دیگی؟
آج طالبان، القاعدہ اور داعش نے پاکستان کو تباہ کردیا ہے۔۔۔۔ پاکستانی عوام ، حتیٰ کہ بچوں اور نوجوانوں کے خون سے گلی کوچوں کو نہلادیا ہے۔۔۔۔ ایسے میں تبدیلی کا نعرہ لگانے والا عمران خان آج بھی اس لعنت سے عوام کی توجہ ہٹا کر عوام کو بیوقوف بنارہا ہے۔۔۔۔ قاتلوں کی درپردہ مدد کررہا ہے۔۔۔۔ پاکستان کو تباہی کی جانب لے جارہا ہے۔۔۔۔ اسے نہ تو ملک سے محبت ہے نہ اس کے عوام سے۔۔۔۔

اے اہل وطن!
یہ بات ریکارڈ پر ہے کہ عمران خان کی سیاست کی بنیاد ہی جھوٹ پر اور مکر پر رکھی گئی ۔۔۔۔ فوج کے چند ریٹائرڈ جرنیلوں نے اسے پروان چڑھا کر اس سیاست کی آبیاری کی۔۔۔۔ بعض کرپٹ سیاستدانوں کو لالچ دے کراس کی جماعت میں شامل کروایا اور پھر ’’تبدیلی آرہی ہے‘‘ کا خوشنما نعرہ دے کر ملک کے نوجوان لڑکے لڑکیوں کو ایک Fantasyمیں مبتلا کر کے گمراہ کرنے کی کوشش کی ۔۔۔۔ اللہ کا شکر ہے کہ آج ملک اور قوم کے سامنے عمران خان کا اصل چہرہ آرہا ہے مگر بعض سادہ لوح عوام آج بھی عمران خان کا اصل کردار اور چہرہ پہچاننے میں ناکام ہیں۔۔۔۔ ہم ان سے اپیل کرتے ہیں کہ آپ بھی جلد سے جلد اس منافق سے الگ ہونے کا اعلان کریں اور اللہ کے حضور معافی کے طلب گار ہوں۔ اللہ پاکستان کابھلا کرے اور آپ کو اور ہم سب کو سچی اور ایماندار لیڈرشپ تلاش کرنے کی توفیق عطا کرے ۔ (آمین)

خیر اندیش
آپ کے سچے خیر خواہ

12/6/2016 8:03:26 AM