Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سید سردار احمد کے بھائی مزمل احمد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت


سید سردار احمد کے بھائی مزمل احمد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
 Posted on: 1/21/2016
سید سردار احمد کے بھائی مزمل احمد کے انتقال پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار تعزیت
مزمل احمد کو ڈی ایچ اے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا، مرحوم کا سوئم بعدنمازجمعہ رہائش گاہ پر ہو گا 
نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادرخانزدہ،ڈاکٹر سلیم دانش ،پروفیسر مطیع الرحمنٰ،گلفراز خٹک ،سی ای سی کے ارکان ،اراکینِ اسمبلی ،ڈیفنس ٹاؤن کے کارکنان وذمہ داران ،مرحوم کے عزیز واقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی
کراچی ۔۔۔ 21؍ جنوری 2016 ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے پارلیمانی لیڈر اور سابق چیف سیکریٹری سندھ سید سردار احمد کے بھائی مزمل احمد کے انتقال پردلی افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحوم کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے۔ (آمین)
دریں اثناء مرحوم کی نماز جنازہ ڈیفنس خیابان اتحاد بلال مسجد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں رابطہ کمیٹی کے رکن عبدالقادرخانزادہ،ڈاکٹر سلیم دانش ،پرفیسر مطیع الرحمنٰ،،گلفراز خٹک ،سی ای سی کے ارکان احمد سلیم صدیقی،طارق جاوید ،حق پر ست اراکینِ اسمبلی ،ڈیفنس ٹاؤن کے کارکنان وذمہ داران ،مرحوم کے عزیز واقارب سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ مرحوم کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ ڈی ایچ اے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔ مرحوم کا فاتحہ سوئم کا اجتماع کل بروز جمعہ ظہر تا عصر ان کی رہائش گاہ پر ہوگا۔ 

12/6/2016 1:57:11 PM