Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے اینکر شیری پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا اظہار مذمت


آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے اینکر شیری پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا اظہار مذمت
 Posted on: 1/21/2016
آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے اینکر شیری پر قاتلانہ حملے پر رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کا اظہار مذمت
شیری پر قاتلانہ حملہ میں ملوث عناصر جرائم کی پردہ پوشی کیلئے تمام حدود پھلانگ بیٹھے ہیں ، امین الحق 
قاتلانہ حملہ میں ملوث عناصر شیری پر ہی نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ آور ہوئے ہیں، امین الحق
حکومت شیری پر قاتلانہ حملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لے اور ملوث عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائے ، امین الحق 
کراچی ۔۔۔ 21؍ جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے گلشن اقبال بلاک 5میں آج نیوز کے پروگرام ٹارگٹ کے اینکر شیری پر قاتلانہ حملے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورکہا ہے کہ شیری پر قاتلانہ حملہ میں ملوث عناصر جرائم کی پردہ پوشی کیلئے تمام حدود پھلانگ بیٹھے ہیں ۔ ایک مذمتی بیان میں انہوں نے کہاکہ شیری نے پروگرام ٹارگٹ میں کئی سماج دشمن سرگرمیوں کی نشاندہی کی ہے اور اس نشاندہی پر ان پر قاتلانہ حملہ باعث تشویش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قاتلانہ حملہ میں ملوث عناصر شیری پر ہی نہیں بلکہ آزادی صحافت پر حملہ آور ہوئے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ امین الحق نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شیری پر قاتلانہ حملہ کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اورا س میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ 

12/10/2016 4:49:44 AM