Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور سینیٹر و صوبائی صدر پنجاب میاں عتیق کا چارسدہ ڈسٹرک اسپتال کا دورہ


ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور سینیٹر و صوبائی صدر پنجاب میاں عتیق کا چارسدہ ڈسٹرک اسپتال کا دورہ
 Posted on: 1/21/2016
ایم کیوایم کے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور سینیٹر و صوبائی صدر پنجاب میاں عتیق کا چارسدہ ڈسٹرک اسپتال کا دورہ 
عبد الوسیم اورمیاں عتیق نے چارسدہ ڈسٹرکٹ اسپتال میں باچا خان یونیورسٹی سانحہ کے زخمیوں کی عیادت کی 
ایم کیوایم کے وفد نے باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کے گھروں کا بھی دورہ کیا اور لواحقین سے جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت کی 
باچا خان یونیورسٹی کے شہداء کا خون ضائع نہیں جائے گا اور دہشت گرد اور ان کے سپرست نشان عبرت بنا جائیں گے ،عبد الوسیم ، میاں عتیق کی گفتگو 
چارسدہ۔۔۔21، جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے رکن قومی اسمبلی عبد الوسیم اور سینیٹر و صوبائی صدر پنجاب میاں عتیق نے آج چارسدہ ڈسٹرک اسپتال کا دورہ کیا اور سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زخمیوں کی خیریت دریافت کی ۔انہوں نے اسپتال میں زخمیوں کی فرداً فرداً عیادت کی اور ان کی جلد ومکمل صحت یابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا بھی کی ۔ بعدازاں عبد الوسیم اور میاں عتیق نے سانحہ باچا خان یونیورسٹی میں شہید ہونے والے افراد کے گھروں کا دورہ کیا اور سوگوار لواحقین سے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں جناب الطاف حسین کا پیغام دیا ۔انہوں نے شہداء کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں نے باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کرکے جس طرح سے معصوم اساتذہ ، پروفیسر ، طالب علموں اور سیکورٹی اہلکاروں کا خون بہایا ہے وہ ضائع نہیں جائے گا اور انشاء اللہ اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے ایک ایک سرپرست ، حمایتی اور معاون و مددگار بھی نشان عبرت بن جائیں گے ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو دلاسہ دیتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم سانحہ چارسدہ کے شہداء کے غم میں برابر کی شریک ہے اور آج ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کرنے کی تقریب بھی منعقد کی جائے گی ۔ انہوں نے شہداء کے لواحقین کو صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ 

9/28/2016 1:48:34 AM