Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان سانحہ چارسدہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے غم کوتازہ کردیاہے۔ندیم نصرت


ایم کیوایم کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان  سانحہ چارسدہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے غم کوتازہ کردیاہے۔ندیم نصرت
 Posted on: 1/20/2016
ایم کیوایم کا سانحہ چارسدہ پر تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان 
سانحہ چارسدہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے غم کوتازہ کردیاہے۔ندیم نصرت
سانحہ چارسدہ نے واضح کردیا ہے کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پراسکی اسپرٹ کے مطابق عمل کرنے میں ناکام ہیں۔ ندیم نصرت
سیاسی عناصرکے بجائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم انتہاپسند تنظیموں کے جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے 
سندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ اب پنجاب میں بھی دہشت گردی کے اصل مراکز کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی
اگرجیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہ کی گئی تو قوم کوخدانخواستہ اس طرح کے مزیدسانحات کاسامناکرناپڑسکتاہے
یونیورسٹی کے شہید پروفیسر حامدحسین، طلبہ اور سیکوریٹی گارڈز کے لواحقین کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 20 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائم مقام کنوینر ندیم نصرت نے سانحہ چارسدہ یونیورسٹی پر گہرے ر نج وغم کااظہار کرتے ہوئے ایم کیوایم کی جانب سے اس سانحہ پر تین روزہ سوگ کی حمایت کااعلان کیاہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ سانحہ چارسدہ نے سانحہ آرمی پبلک اسکول کے غم کوتازہ کردیاہے۔قوم کوامیدتھی کہ اس سانحہ سے جوسبق حاصل ہوئے تھے ان کی روشنی میں اب قوم کو مستقبل میں ایسے سانحات کادوبارہ سامنانہیں کرناپڑے گا، قوم کوامیدتھی کہ سانحہ کی روشنی میں جونیشنل ایکشن پلان ترتیب دیاگیاتھااس پر اس کی روح کے مطابق عمل کیاجائے گالیکن بڈھ بیر ایئربیس ،جمرودایف سی چوکی پرخودکش حملے اوراسی طرح کے دہشت گردی کے تواترکے ساتھ ہونے والے واقعات کے بعدآج کے چارسدہ یونیورسٹی پرہونے والے اس بڑے دہشت گردحملے نے واضح کردیا ہے کہ ہم نیشنل ایکشن پلان پراس پوری اسپرٹ کے مطابق عمل کرنے میں ناکام رہے ہیں اورہماری توجہ سیاسی عناصرکے خلاف کارروائیوں پر رہی ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ پاکستان پہلے ہی ان گنت سانحات سے دوچارہوچکاہے اوراب مزید سانحات کامتحمل نہیں ہوسکتا۔ وقت کی ضرورت ہے کہ ماضی قریب میں ہونیو الے دہشت گردی کے واقعات سے سبق حاصل کرتے ہوئے مستقبل کی منصوبہ بندی کی جائے اوران انتہاپسند عناصر کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی جائے جو مذہب کالبادہ اوڑھ کرپاکستان کوتباہ وبرباد کرنے اورپاکستان کوشام، عراق ،لیبیا اورافغانستان بنانے پرتلے ہوئے ہیں۔ندیم نصرت نے کہاکہ وقت کاتقاضہ ہے کہ سیاسی عناصرکے خلاف کارروائی کے بجائے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کالعدم تنظیموں کے جیٹ بلیک دہشت گردوں کے خلاف ایکشن کیا جائے ۔انہوں نے مزیدکہاکہ سندھ ، بلوچستان اورخیبرپختونخوا کے ساتھ ساتھ اب پنجاب میں بھی دہشت گردی کے اصل مراکز کے خلاف کارروائی کرنی ہوگی ورنہ قوم کوخدانخواستہ اس طرح کے مزیدسانحات کاسامناکرناپڑ سکتاہے۔ ندیم نصرت نے دہشت گردوں کے حملے میں شہیدہونے والے چارسدہ یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر حامدحسین، یونیورسٹی کے طلبہ اور سیکوریٹی گارڈزکے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ پوری قوم آپ کے غم میں برابرکی شریک ہے ۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ تمام شہیدوں کواپنی جواررحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبرجمیل عطاکرے۔
English
 

4/19/2024 11:45:17 PM