Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اعجازفاطمہ کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو سلام اور دعاؤں کے ساتھ پیغام


ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اعجازفاطمہ کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو سلام اور دعاؤں کے ساتھ پیغام
 Posted on: 1/19/2016
ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اعجازفاطمہ کا ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کو سلام اور دعاؤں کے ساتھ پیغام 
ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ سے دلی ہمدردی کااظہار
ڈاکٹرعاصم حسین جو تکالیف جھیل رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ دیکھ رہاہے۔الطاف حسین
میں نے ڈاکٹرعاصم کولندن میں قیام کے دوران یہ مشورہ دیاتھا کہ وہ پاکستان نہ جائیں۔ الطاف حسین
ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ڈاکٹرعاصم کی جو آئینی ،قانونی اوراخلاقی مددکرسکتے ہیں وہ ضرور کریں۔ الطاف حسین
ڈاکٹرعاصم حسین کثرت سے استغفارکاوردکریں، اللہ تعالیٰ بہترانصاف کرنے والا ہے۔ الطاف حسین
لندن۔۔۔ 19جنوری 2016ء
سابق وفاقی وزیراورضیاء الدین اسپتال اورمختلف یونیورسٹیوں کے سربراہ ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اعجازفاطمہ نے ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین کو سلام اور دعاؤں کے ساتھ ایک پیغام بھیجاہے جس کے جواب میں جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ کی خدمت میں جوابی سلام عرض کرتے ہوئے ان کی درازی عمر کی دعاکی ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ سے دلی ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ ڈاکٹرعاصم حسین جو تکالیف جھیل رہے ہیں وہ اللہ تعالیٰ دیکھ رہاہے۔انہوں نے کہاکہ میں نے ڈاکٹرعاصم حسین کولندن میں قیام کے دوران یہ مشورہ دیاتھا کہ وہ پاکستان نہ جائیں تاہم انہوں نے میرے مشورے کومستردکردیاتھا۔جناب الطاف حسین نے پاکستان کے عوام خصوصاً ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان سے کہاکہ وہ ڈاکٹرعاصم حسین کی جوبھی آئینی ،قانونی اوراخلاقی مددکرسکتے ہیں وہ ضرور کریں۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرعاصم حسین کوبھی مشورہ دیاکہ وہ اللہ تعالیٰ سے مددکی دعاکریں اورکثرت سے استغفارکاوردکریں، اللہ تعالیٰ بہترانصاف کرنے والا ہے۔ انہوں نے بیان کے آخرمیں یہ دعاکی کہ اللہ تعالیٰ ڈاکٹرعاصم حسین کی والدہ محترمہ اعجازفاطمہ کاسایہ تادیرہمارے سروں پر سلامت رکھے۔

12/3/2016 7:38:17 AM