Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کا لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرزاجلاس،جناب الطاف حسین کا خطاب اوراہم اعلانات


ایم کیوا یم کا لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرزاجلاس،جناب الطاف حسین کا خطاب اوراہم اعلانات
 Posted on: 1/17/2016
ایم کیوا یم کا لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں جنرل ورکرزاجلاس،جناب الطاف حسین کا خطاب اوراہم اعلانات 
اجلاس میں سینئر ڈپٹی کنوینر، ڈپٹی کنوینرز، اراکین رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین پارلیمنٹ،نامزد میئر وڈپٹی مئیر،نو منتخب بلدیاتی نمائندوں سمیت کارکنان کی بڑی تعدادمیں شرکت 
وسیع و عریض پنڈال تیار،شرکاء نے جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیو ایم کے پرچم اٹھا ئے ہوئے تھے 
کراچی۔۔۔ ۔۔17 جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت اتوار کی شام لال قلعہ گراؤنڈ عزیزآباد میں اہم جنرل ورکرزاجلاس منعقد کیا گیاجس سے ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین نے فکر انگیز ٹیلی فونک خطاب کیااور ایم کیوا یم کے تنظیمی ڈھانچے میں تبدیلی کے حوالے سے اہم اعلانات کئے ۔اجلاس میں ایم کیو ایم کے سینئر ڈپٹی کنوینرعامر خان ،ڈپٹی کنوینرزکہف الوریٰ،سید شاہد پاشا، اراکین رابطہ کمیٹی سید امین الحق،عارف خان ایڈوکیٹ، اسلم آفریدی ، مطیع الرحمن،ارشد حسن، زاہد منصوری ،ڈاکٹر عبد االقادر خانزادہ،محمد حسین،عادل خان،کمال ملک،عبد الحسیب،گلفراز خان خٹک ،محترمہ زریں مجید، محترمہ ریحانہ نسرین ،سی ای سی کے انچارج و اراکین،PWDونگ سمیت تنظیمی شعبہ جات کے ارکان،سینیٹرز ،اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،نامزد میئر وسیم اختر وڈپٹی میئرارشد وہرہ ، رنومنتخب یوسی چیئر مین،وائس چیئر مین،یو سی کونسلرز، سیکٹرز ،یونٹس کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پرلال قلعہ گراؤنڈ اور اطراف کی گلیوں میں کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ہاتھوں میں جناب الطاف حسین کی تصاویراورایم کیو ایم کے پرچم تھامے ہوئے تھے ۔اجلاس کا پنڈال وسیع و عریض رقبے پر سجایا گیاجس میں مختلف اطراف مختلف اقسام کے پھول رکھے گئے تھے۔ اس موقع پرایم کیو ایم ویب ٹی وی کے ذریعے جنرل ورکرز اجلاس کی براہ راست لمحہ با لمحہ کوریج کی جاتی رہی۔ جناب الطاف حسین کے خطاب سے قبل مر اد علی مر اد اورآفتاب خان ’’جئے مہا جر‘‘ سمیت ایم کیوا یم کے شہرۂ آفاق ترانے گاکر کارکنان کا لہو گرماتے رہے۔اس موقع پر ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل نے بھی اجلاس کے شرکا ء سے گفتگو کی اور بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شہر کراچی کے عوام کی بنیادی سہولیا ت پر عدم توجہی پر پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کانشانہ بنایا۔

12/3/2016 3:40:17 AM