Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مذہبی انتہا پسندی کے خلاف کاروائی میں حکومتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے دہشت گردی کا عفریت ملک بھر میں پھیل چکا ہے، ایم کیوا یم میر پور خاص


مذہبی انتہا پسندی کے خلاف کاروائی میں حکومتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے دہشت گردی کا عفریت ملک بھر میں پھیل چکا ہے، ایم کیوا یم میر پور خاص
 Posted on: 1/15/2016
مذہبی انتہا پسندی کے خلاف کاروائی میں حکومتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے دہشت گردی کا عفریت ملک بھر میں پھیل چکا ہے، ایم کیوا یم میر پور خاص
حکومت نے داعش کی ملک میں موجودگی سے انکار کرکے قوم کو دہشت گردوں اور انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے،
داعش کے وجود کا اعلانیہ اقرار کرکے اسکے وجود سے کھلے عام انکار کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے
انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ داعش کے عفریت کو کچلنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں
ایم کیوا یم میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق و ارا کین زونل کمیٹی کا بیان
میرپورخاص۔۔۔۔15جنوری2016ء
متحدہ قومی موومنٹ میر پور خاص کے زونل انچارج مجیب الحق و اراکین زونل کمیٹی نے کہاہے کہ مذہبی انتہا پسندی کے خلاف کاروائی میں حکومتی ہچکچاہٹ کی وجہ سے دہشت گردی کا عفریت ملک بھر میں پھیل چکا ہے۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین ہمیشہ قوم کو مستقبل کے خطرات سے پیشگی آگاہ کرتے رہے لیکن خود کو عقل کل سمجھنے والے سیاسی و مذہبی رہنماؤں اور حکومت وقت نے داعش کی ملک میں موجودگی سے انکار کرکے ملک و قوم کو دہشت گردوں اور مذہبی انتہا پسندوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیاہے، آج داعش اور انکے حامیوں نے ملک بھر میں اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ داعش کے وجود کا اعلانیہ اقرار کرکے اسکے وجود سے کھلے عام انکار کرنے والوں کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے۔اسلام آباد میں نجی نیوز چینل اے آر وائی کے دفتر پر بم حملے کی دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب اس حقیقت سے کوئی انکار نہیں کرسکتا کہ ملک کے دارالخلافہ میں مذہبی انتہاپسندوں نے اپنی جڑیں مضبوط کرلی ہیں ۔انہوں نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا کہ داعش کے عفریت کو کچلنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔

9/29/2016 1:40:41 PM