Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

(قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر8 میں پرنور محفل ذکرمصطفی ﷺکے انعقاد کی جھلکیاں)


(قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر8 میں پرنور محفل ذکرمصطفی ﷺکے انعقاد کی جھلکیاں)
 Posted on: 1/15/2016
(قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر8 میں پرنور محفل ذکرمصطفی ﷺکے انعقاد کی جھلکیاں)
حیدرآباد ۔۔۔ 15؍ جنوری 2016ء
 متحدہ قومی موومنٹ حیدرآباد زون کے زیر اہتمام قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آبادنمبر8 میں پر نور ذکر مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا محفل ذکر مصطفی ﷺمیں عاشقان رسول ﷺنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
محفل ذکر مصطفی ﷺ کے سلسلے باغ مصطفی گراؤنڈ میں انتہائی خوبصورت پنڈال سجایا گیاپنڈال کو دیدہ زیب فانوس اور برقی قمقوں سے سجایا گیا جو دلفریب منظر پیش کر رہے تھے جبکہ پنڈال میں خواتین اور مردوں کے درمیان پھولوں کے گلدستوں اور غباروں کی دیوار بنائی گئی جو انتہائی دلکش نظرآ رہی تھی۔
باغ مصطفی گراؤنڈ لطیف آباد نمبر 8 منعقدہ محفل ذکر مصطفی ﷺ میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرشاہد پاشا،کف الوری ، واراکین عبدالحسیب ، اقبال مقدم ،قاسم علی رضا،خالد مقبول صدیقی،رضوان بابر، سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمرقریشی ،و اراکین حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی وا رکین زونل کمیٹی اور کراچی کے نامزد ڈپٹی میئر ارشد وہرہ ،حق پر ست ارکان قومی و صوبائی اسمبلی ، سید وسیم حسین ، انجینئر صابر حسین قائمخانی ، دلاورقریشی ،عائشہ آفتاب ،حیدرآباد کے نومنتخب حق پرست چیئرمین اور وائس چیئر مین کی بڑی تعداد بھی موجود تھے ۔
 اسٹیج پر الیکڑونکس اسکرین نصب کی گئی جس پر محفل ذکر مصطفی ﷺ تحریر تھا جبکہ حرم شریف اور روزہ سرکار ﷺ کی تصاویر باربار نشر کی جارہی تھی اور اسکرین قائد تحریک جناب الطاف حسین کی پورٹریٹ طلب دعا کے انداز میں اور پنڈال میں موجود شرکاء کی وڈیوبھی بار بار نشر ہورہی تھی ،اسٹیج کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اسٹیج کو سامنے کے حصے کو رنگ برنگی پھولوں سے سجایا گیاتھا اسٹیج کے سامنے اسپوٹس لائٹوں کی ٹریسنگ لگائی گئی تھی ٹریسنگ کو رنگ برنگی غباروں سے چاروں اطراف سے سجایا گیاجو انتہائی خوبصورت منظر پیش کر رہا تھا ۔
 م پنڈال میں الیکٹرانک میڈیا اور پرنٹ میڈیا کے صحافیوں کیلئے علیحدہ سے پریس گیلری بنائی گئی تھی اسکے علا وہ متحدہ سوشل میڈیا کا بھی کیمپ لگایا گیا تھا اور ایم کیو ایم شعبہ نشرواشاعت کی زیرنگرانی ویب ٹی وی کے ذریعے دنیا بھر میں اس محفل ذکر مصطفی ﷺ کو نشر بھی کیا گیا۔ 
 محفل ذکر مصطفی ﷺ میں قائدتحریک جناب الطاف حسین با زریعہ ٹیلفونک شرکت کی اور شرکاء محفل سے گفتگو بھی کی اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین ایسی پرنور محفل کے انعقاد پر شاباشی اور خراج تحسین پیش کیا۔

9/29/2016 6:51:27 AM