Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوامی مسلم لیگی رہنما شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے اعترافی بیان نے قائد تحریک کی دوراندیشی اورانکی باتوں کو سچ ثابت کردیا ہے، انچارج شعبہ خواتین کشور زہرا


عوامی مسلم لیگی رہنما شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے اعترافی بیان نے قائد تحریک کی دوراندیشی اورانکی باتوں کو سچ ثابت کردیا ہے، انچارج شعبہ خواتین کشور زہرا
 Posted on: 1/14/2016
عوامی مسلم لیگی رہنما شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے اعترافی بیان نے قائد تحریک کی دوراندیشی اورانکی باتوں کو سچ ثابت کردیا ہے، انچارج شعبہ خواتین کشور زہرا
پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والوں کو چلو بھر پانی میں ڈوب مرنا چاہیے
ایم کیوایم جیسی محب وطن، لبرل، سیکولر اورر وشن خیال جماعت کے ساتھ ملکر پاکستان کے وجود کے اصل دشمنوں کے خلاف کاروائی کی جانی چاہیے۔ کشور زہرا
کراچی۔۔14 جنوری 2016 ء
متحدہ قومی موومنٹ کی شعبہ خواتین کی انچارج وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہرانے کہاکہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کافی عرصے سے کہہ رہے ہیں کہ پاکستان میں داعش سر گرم ہے مگر قائد تحریک کی باتوں کو نظر انداز کیا گیااور آج مسلم لیگی رہنما شیخ رشید کی جانب سے اسلام آباد میں داعش کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں کے اعترافی بیان نے قائد تحریک دور اندیشی ،انکی باتوں کو سچ ثابت کر دیا ہے۔ایک بیان میں کشورزہرانے کہاکہ داعش کی بڑھتی ہوئی کھلے عام کاروائیوں کے اعلانیہ اعتراف کے بعد پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کرنے والوں کے چلو بھر پانی میں ڈوب کر مرجاناچاہیے ۔ انہوں نے کہاکہ سیاسی ،ومذہبی رہنماؤں نے بھی داعش کی کاروائیوں کو نہیں مانا بلکہ الٹا قائد تحریک جناب الطاف حسین کو ہی الزامات کا نشانہ بنایا، یہی نہیں بلکہ حقائق بیان کرنے کی پاداش میں قائد تحریک کے میڈیا بیانات و تصاویر تک پر پابندی عائد کر دی گئی جبکہ ملک کی سلامتی کی دشمن کالعدم جماعتوں اور گروہوں کی کھلم کھلاکرسرپرستی کی جاتی رہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم جیسی محب وطن، لبرل ، سیکولر اور وشن خیال جماعت کے ساتھ ملکر پاکستان کے وجود کے اصل دشمنوں کے خلاف کاروائی کریں اور قائد تحریک کی بصیرت اور دوراندیشی اور سچائی کو ملک کے مفاد اور سلامتی کیلئے استعمال کریں۔ ا نہوں نے کہاکہ قائد تحریک کی بصیرت اور دوراندیشی پر انہیں خراج تحسین پیش کر تے ہیں ۔

9/28/2016 8:38:24 PM