Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جناب الطاف حسین نے ڈیڑھ سال قبل ہی پاکستان میں داعش کی موجودگی سے اپنے خطابات و بیانات کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا تھا


جناب الطاف حسین نے ڈیڑھ سال قبل ہی پاکستان میں داعش کی موجودگی سے اپنے خطابات و بیانات کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا تھا
 Posted on: 1/14/2016
جناب الطاف حسین نے ڈیڑھ سال قبل ہی پاکستان میں داعش کی موجودگی سے اپنے خطابات و بیانات کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا تھا 
داعش کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے حکومت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں 
ملک میں داعش کے بڑھتی ہوئی کاروائیوں پر ایم کیو ایم لیبر ڈویژن کا اظہارِ تشویش 
کراچی ۔۔۔ 14؍ جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ لیبرڈویژن کے انچارج اسد کاظمی نے کہا کہ میں پاکستان میں داعش کے بڑھتی ہوئی کاروائیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے آج سے تقریباً ڈیڑھ سال قبل ہی داعش کی پاکستان میں موجودگی کے حوالے سے اپنے خطابات و بیانات کے ذریعے حکومت پاکستان کو آگاہ کردیا تھا لیکن حکومت نے اس وقت پاکستان میں داعش کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کرنے کے بجائے قائد تحریک کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا کہ پاکستان میں داعش کا کوئی وجود نہیں ہے لیکن ملک میں داعش کی حالیہ پرتشدد کاروائیوں سے ثابت ہوگیا کہ الطاف حسین نے جن خدشات کا اظہار کیا تھا وہ سچ تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہیں جنہوں نے ہمیشہ قوم کو آنے والے خطرات سے آگاہ کیا ہے لیکن ان کے خطابات اور تصاویر تک پر پابندی عائد کردی گئی ہے جس پر ہم ارباب اختیار و اقتدار سے پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خطابات و تصاویر پر عائد پابندی فی الفور ختم کی جائے۔

12/2/2016 12:04:23 PM