Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اے آروائی اسلام آبادکے دفترپرفون ، نیوزایڈیٹررضوان عالم سے گفتگو، دہشت گردی کے واقعہ پر دلی افسو س اورہمدردی کااظہار


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اے آروائی اسلام آبادکے دفترپرفون ، نیوزایڈیٹررضوان عالم سے گفتگو، دہشت گردی کے واقعہ پر دلی افسو س اورہمدردی کااظہار
 Posted on: 1/13/2016
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کا اے آروائی اسلام آبادکے دفترپرفون ، نیوزایڈیٹررضوان عالم سے گفتگو، دہشت گردی کے واقعہ پر دلی افسو س اورہمدردی کااظہار
داعش کے وجود سے انکارکبوترکی طرح آنکھ بندکرلینے اورشترمرغ کی طرح ریت میں سرچھپانے کے مترادف ہے۔
اگرہم اس حالت انکار سے باہرنہ نکلے اور مذہبی انتہاپسند عناصر کی حمایت کرتے رہے تو یہ عناصر خدانخواستہ یہ عناصر
ملک کو صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔الطاف حسین
میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان دہشت گردوں سے پاکستان کے چپہ چپہ کومحفوظ فرمائے۔ الطاف حسین
دکھ اورآزمائش کی اس گھڑی میں اے آروائی کے ساتھ ہیں ا ورانکے ساتھ ہرطرح کاغیرمشروط تعاون کرنے کیلئے تیارہیں۔الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 13 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے اسلام آبادمیں اے آروائی کے دفترپرفون کرکے وہاں اے آروائی اسلام آبادکے نیوزایڈیٹررضوان عالم سے گفتگوکی اوران سے واقعہ پر دلی افسو س اورہمدردی کااظہارکیا۔ جناب الطاف حسین نے داعش کے مسلح دہشت گردوں کی جانب سے دستی بم حملے اورفائرنگ سے زخمی ہونے والے رکن کی صحتیابی کیلئے بھی دعاکی ۔ اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں چلاچلاکرطالبان اور داعش کے بارے میں بتاتارہالیکن حکومت کی جانب سے اس سے مسلسل انکارکیاجاتارہا۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں داعش کے وجود سے انکار کبوتر کی طرح آنکھ بندکرلینے اورشترمرغ کی طرح ریت میں سرچھپالینے کے مترادف ہے۔ اگرہم اس حالت انکار سے باہرنہ نکلے ،ہم نے اپناغیرذمہ دارانہ رویہ تبدیل نہ کیااور مذہبی انتہاپسندعناصر کی بلواسطہ یابلاواسطہ حمایت کرتے رہے تو داعش اوردیگرمذہبی انتہاپسند عناصرکے ہاتھوں نہ صرف ہماری جان ومال کو نقصان پہنچے گابلکہ خدانخواستہ یہ عناصر ملک کوبھی صفحہ ہستی سے مٹادیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میں دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ ان دہشت گردوں سے پاکستان کے چپہ چپہ کومحفوظ فرمائے۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ میں اے آروائی کے ایک ایک کارکن سے دلی ہمدردی کااظہارکرتاہوں اوران کیلئے دعاکرتاہوں کہ اللہ تعالیٰ اے آروائی کے تمام صحافیوں، کیمرہ مینوں اورتمام اسٹاف کواپنی حفظ وامان میں رکھے۔ انہوں نے اے آروائی اسلام آباد کے نیوزایڈیٹررضوان عالم سے کہاکہ وہ اے آروائی کے مالکان سلمان اقبال اورحاجی اقبال تک بھی میرایہ پیغام پہنچادیں کہ ہم دکھ اورآزمائش کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ ہیں اوراس موقع پر اے آروائی کے ساتھ ہرطرح کاغیرمشروط تعاون کرنے کیلئے تیار ہیں ۔

9/30/2016 10:12:09 PM