Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ


منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 1/12/2016
منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف ایم کیوایم کا الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ 
’’میئر کا انتخابی شیڈول جاری کیاجائے ‘‘ میئر کے انتخابات میں تاخیر دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ‘‘’’حکومت سندھ بلدیاتی فنڈز کی بندر بانٹ بند کرے ‘‘احتجاجی مظاہرے کے شرکاء کے پلے کارڈز 
احتجاجی مظاہرے سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کیا
کراچی ۔۔۔12،جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے اور شیڈول کا اعلان نہ کئے جانے کے خلاف الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے سامنے منگل کی دوپہر زبردست احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔احتجاجی مظاہرے کے شرکاء دھوپ اور گرمی کی پروہ کئے بغیر دوپہر 12بجے سے پہلے ہی الیکشن کمیشن سندھ کے دفتر کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ ز اٹھا رکھے تھے جن پر ’’میئر کا انتخابی شیڈول جاری کیاجائے ‘‘ میئر کے انتخابات میں تاخیر دھاندلی کی منصوبہ بندی ہے ‘‘’’حکومت سندھ بلدیاتی فنڈز کی بندر بانٹ بند کرے ‘‘’’وزیر بلدیات ٹرانسفر ، پوسٹنگ کا سلسلہ بند کرے ‘‘ اور دیگر نعرے جلی حروف میں تحریر تھے جبکہ اس موقع پر شرکاء ’’کراچی کو اختیار دو ‘‘’’لوٹ مار ختم کرو ‘‘’’نعرہ الطاف ، جئے الطاف ، ہم نہ ہو ہمارے بعد الطاف الطاف ، اختیارات میں ٹال مٹول کا سلسلہ ختم کیاجائے ‘‘ اور دیگر نعرے پرجوش اندازمیں لگاتے رہے ۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کیا جبکہ اس مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کرنے والے دیگر مقررین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین محمد حسین ، عبد الحسیب ، ذرین مجید ، عارف خان ایڈووکیٹ ، نامزد حق پرست میئر کراچی وسیم اختر ، سی ای سی کے انچارج فرقان اطیب ، رکن ہیر سوہو اور دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر ایم کیوایم کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ، منتخب نامزد میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اورکونسلر بھی ہزاروں کی تعداد میں موجود تھے ۔ احتجاجی مظاہرے کاباقاعدہ آغاز دوپہر 1بجکر 30منٹ کر تلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کے سلسلے میں بڑے ٹرک کے اوپر اسکرین لگائی گئی تھی جس پر ’’بلدیاتی اختیارات میں تاخیر کے ذمہ دار الیکشن کمیشن اور سندھ سرکار ‘‘ جلی حروف میں تحریر تھا ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی کی جانب سے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہ دینے کے عمل کے خلاف ہر سطح پر احتجاج کیاجائے گا اور یہ سلسلہ جب تک جاری رہے گا جب تک منتخب بلدیاتی نمائندوں کو آئین و قانون کے تحت اختیارات دیکر عوامی خدمت کا موقع نہیں دیاجا تا ۔

9/28/2016 1:46:47 PM