Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

قائد تحریک نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ندیم نصرت


قائد تحریک نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ندیم نصرت
 Posted on: 1/11/2016
قائد تحریک نے پیپلزپارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کو بے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ ندیم نصرت
پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے وجود کو ختم کرنے کیلئے غیرآئینی و غیرقانونی اور اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔ ندیم نصرت
پیپلزپارٹی نے ایم کیوایم دشمن جماعتوں اور اسٹیبلشمنٹ کے بعض اہم افراد سے رابطوں کے بعد سازشی منصوبے کا آغاز کردیا ہے
پیپلزپارٹی کے سازشی منصوبے کے تحت شہر میں روزانہ پائپ لائنوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ندیم نصرت 
پیپلزپارٹی کی حکومت نامزد میئر کراچی اور ایم کیوایم کے دیگر رہنماؤں کی گرفتاری کیلئے نئے نئے الزامات اور مقدمات قائم کررہی ہے
پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ ویسٹ اور ساؤتھ میں ایم کیوایم کو حاصل ہونیوالی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کی بھی درپردہ سازشیں کررہی ہے
پرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت کے غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے دنیا کو آگاہ کیا جائیگا۔ ندیم نصرت
لندن ۔۔۔ 11 جنوری 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے قائم مقام کنوینرندیم نصرت نے کہاہے کہ ایم کیوایم کے بانی و قائد جناب الطاف حسین نے آج پیپلز پارٹی کی حکومت کے ایم کیوایم دشمن ہتھکنڈوں کوبے نقاب کرکے عوام کے جذبات کی ترجمانی کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک نے آج اپنے ایک تازہ ترین اوراہم بیان میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داروں، کارکنوں اورعوام کومخاطب کرتے ہوئے کہاہے کہ پیپلزپارٹی ایم کیوایم کے وجودکوختم کرنے کیلئے ایک مرتبہ پھرغیرآئینی وغیرقانونی اوراوچھے ہتھکنڈوں پراترآئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جہاں جہاں سے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کامیاب ہوئی ہے،پیپلزپارٹی ابھی سے ان علاقوں کے عوام کومزیدپریشانیوں کی دلدل میں دھکیلنے اوران کی زندگیوں کواجیرن بنانے کے عمل پر گامزن ہوچکی ہے ۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی نے تمام ایم کیوایم دشمن جماعتوں بشمول جماعت اسلامی حتیٰ کہ اسٹیبلشمنٹ کے بعض اہم افراد سے رابطے مکمل ہونے کے بعد اپنے سازشی اورگھناؤنے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ ندیم نصرت نے کہاکہ قائدتحریک کاکہناہے کہ اس سازشی منصوبے کے تحت ایک طرف توروزانہ شہرکی پانی کی لا ئنوں کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اوردوسری جانب حکومتی اہلکاروں کے زریعے کراچی،حیدرآباد،میرپورخاص ، نوابشاہ اور سکھرمیں مین ہولزکے کورغائب کرکے جگہ جگہ شہریوں کی گاڑیوں کونقصان پہنچانے، ٹریفک جام کرنے اورانہیں ذہنی وجسمانی اذیت دینے کا سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ایک طرف تویہ صورتحال جاری ہے اوراسکے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی کی حکومت نے ایم کیوایم کے نامزدمیئر کراچی اوردیگررہنماؤں پر روزانہ نئے نئے الزامات اور مقدمات قائم کرنے اور ان الزامات کے تحت انہیں پابندسلاسل کرنے کیلئے عدلیہ کوبھی استعمال کرناشروع کردیاہے۔ قائدتحریک نے اس سازش کے ثبوت کیلئے 10جنوری 2016ء کووزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ کے اس بیان کوپیش کیاہے جس میں وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کانام لئے بغیر یہ کہاکہ ’’ جب شروع میں آپریشن ہورہاتھاتو وہ ٹھیک تھا لیکن بعد میں اس کارخ پیپلزپارٹی کی طرف موڑکراسے مشکوک بنادیاگیا ہے‘‘ ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ ان سازشوں کے ساتھ ساتھ پیپلزپارٹی حالیہ انتخابات کے نتیجے میں ڈسٹرکٹ ویسٹ ا ورڈسٹرکٹ ساؤتھ میں ایم کیوایم کوحاصل ہونیوالی اکثریت کو اقلیت میں بدلنے اوراسے اس کے حق سے محروم کرنے کی بھی درپردہ سازشیں کررہی ہے ۔ ندیم نصرت نے کہا کہ قائدتحریک نے تمام کارکنوں خصوصاً رابطہ کمیٹی سے کہا ہے کہ جس طرح انہوں نے ماضی میں ایم کیوایم کے خلاف کی جانے والی سازشوں کو ناکام بنایا ہے اسی طرح ان تازہ ترین سازشوں کوبھی ناکام بنانے کیلئے ذہنی وجسمانی طورپر تیارہوجائیں اورپرامن احتجاجی مظاہروں کے ذریعے پیپلزپارٹی کی حکومت کے غیر آئینی وغیرقانونی اقدامات سے دنیا کوآگاہ کریں۔ 

9/26/2016 3:45:10 AM