Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

وفاقی اردو یو نیور سٹی کے وائس چانسلر کو نقل مافیا کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے پراے پی ایم ایس او شدید اظہار مذمت


وفاقی اردو یو نیور سٹی کے وائس چانسلر کو نقل مافیا کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے پراے پی ایم ایس او شدید اظہار مذمت
 Posted on: 1/6/2016 1
وفاقی اردو یو نیور سٹی کے وائس چانسلر کو نقل مافیا کی جانب سے دھمکیاں دیئے جانے پراے پی ایم ایس او شدید اظہار مذمت 
ماضی کی طرح اس سال بھی نقل مافیا وفاقی اردو یونیورسٹی میں سرگرم پایا جاتا ہے،چیئرمین اے پی ایم ایس او سرفراز احمد صدیقی
مافیا کے تعلیم دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کروائی عمل میں لائی جائے ، سرفراز احمد صدیقی 
کراچی :6، جنوری 2016ء 
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے چیئرمین سرفراز احمد صدیقی اور مرکزی کابینہ نے وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر سلمان ڈی محمد کو نقل مافیا کی جانب سے موصول ہونے والی دھمکیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔اپنے مشترکہ مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ ماضی کی طرح اس سال بھی نقل مافیا وفاقی اردو یونیورسٹی میں سرگرم پایا جاتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وفاقی اردو یونیورسٹی کے تحت ہونے والے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں موجودہ وائس چانسلر کو نقل مافیا اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کی جانب سے دی جانے والی دھمکیوں پر اے پی ایم ایس او شدید احتجاج کرتی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے پی ایم ایس او نقل مافیا کی روک تھام کیلئے سالہ سال سے سرگرم ہے لہٰذا وفاقی اردو یونیورسٹی میں نقل مافیا کی روک تھام کیلئے ہرممکن مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔انہوں نے گورنرسندھ، وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر تعلیم سندھ سے پرزور اپیل کی کہ نقل مافیا کے تعلیم دشمن عناصر کے خلاف بھر پور کروائی عمل میں لائی جائے تاکہ ایک وفاقی ادارے کے تشخص کو پامال ہونے سے بچایا جاسکے

9/28/2016 12:05:38 PM