Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

میر پور خاص کے علاقے پاک کالونی میں پی ایس 64کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار کی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب


ایم کیوایم صرف اردو بولنے والوں کی ہی نہیں بلکہ بلوچوں ، سندھیوں ، پنجابیوں اور پختونوں کی بھی جماعت ہے ، نبیل گبول
 Posted on: 8/18/2013
ایم کیوایم صرف اردو بولنے والوں کی ہی نہیں بلکہ بلوچوں ، سندھیوں ، پنجابیوں اور پختونوں کی بھی جماعت ہے ، نبیل گبول 
جناب الطاف حسین نے ایک سندھی اور پھر ایک بلوچ کو عزیز آباد کی نشست سے منتخب کروا کر منتخب ایوان میں بھیجا 
PS-64کا ضمنی الیکشن جیت کر میرپور خاص کی نشست کا الطاف حسین کو تحفہ دیں گے ، اشفاق منگی 
میر پور خاص پہلے بھی اور آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے ، شبیر قائم خانی 
ماضی میں میر پور خاص شہر کی خدمت کی اور مستقبل میں بھی سرخرو ہوں گے ، نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر جمالی 
میر پور خاص کے علاقے پاک کالونی میں پی ایس 64کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں نامزد حق پرست امیدوار کی انتخابی مہم 
کے سلسلے میں منعقدہ بڑی کارنر میٹنگ سے خطاب 
میرپورخاص۔۔۔18، اگست2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست رکن قومی اسمبلی نبیل گبول نے کہا ہے کہ ایم کیوایم صرف اردو بولنے والوں کی ہی جماعت نہیں ہے بلکہ یہ بلوچوں ، سندھیوں ، پنجابیوں اور پختونوں کی بھی جماعت ہے اور اس حقیقت سے ہر ذی شعور یہ سمجھ سکتا ہے کہ ایم کیوایم تمام زبانیں بولنے والوں کا خوبصورت گلدستہ ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز میر پور خاص کے علاقے پاک کالونی میں پی ایس 64کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں منعقد کی گئی ایک بڑی انتخابی کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کارنر میٹنگز میں مختلف قومیتوں کے حق پرست عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور پی ایس 64کی نشست پر نامزد حق پرست امیدوار ڈاکٹر ظفر جمالی کو 22اگست کے دن بھاری اکثریت سے ووٹ دے کامیاب کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔ نبیل گبول نے کہا کہ آج ایم کیو ایم پر الزام لگایا جاتا ہے کہ ایم کیو ایم دیگر قومیتوں کی مخالف جماعت ہے لیکن اس کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ایک سندھی اور پھر ایک بلوچ کو عزیز آباد سے منتخب کروا کر ایوان میں بھیجا ،حقیقت یہ ہے کہ ایم کیو ایم ایک غریب و متوسط طبقے سے تعلق رکھنے والوں کی جماعت ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اس لئے چھوڑی کہ پیپلز پارٹی نے لیاری کی عوام کو یرغمال بنایا ہوا ہے او ربلوچ برادری اور کچی برادری کو لڑوا کر دربدر کیا جو کہ پیپلز پارٹی کے ووٹر ز ہیں میں ایم کیو ایم میں اس لئے آیا ہوں کہ لیاری کہ دہشت گردوں کو ختم کیا جائے ،جناب الطاف حسین نے مجھے سہارا دیا اور کہا کہ جاؤ لیاری کی عوام کی مدد کرو۔انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت بلدیاتی الیکشن نہیں کروانا چاہتی کیونکہ وہ اپنی شکست سے خوفزدہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جو بھی عوام کا حق چھینے گا توحق پرست قیادت عوام کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی کیونکہ ایم کیو ایم ملک کو بدحالی کے بھنور سے نکال کر خوشحالی و ترقی کی شاہرا پر گامزن کرنا چاہتی ہے ۔ انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی اشفاق منگی نے کہا کے انشاء اللہ 22 اگست کوہونے والاPS-64 پر ضمنی الیکشن بھر پور اکثریت سے جیت کر قائد تحریک جناب الطاف حسین کو میرپورخاص کی نشست کا تحفہ دیں گے ۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے زونل انچارج میرپورخاص شبیر احمد قائم خانی نے کہا کہ میرپورخاص شہر پہلے بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر تھا اور آج بھی الطاف حسین کے چاہنے والوں کا شہر ہے ۔انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست امیدوار برائے حلقہ PS-64 ڈاکٹر ظفر کمالی نے کہا ہم نے ماضی میں بھی اس شہر کی خدمت کی ہے اور انشاء اللہ مستقبل میں بھی خدمت کرتے رہیں گے ۔

12/5/2016 11:48:03 PM