Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بغیر اطلاع کے سیکٹر اور یونٹ آفسوں کا دورہ کریں گے ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا


ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بغیر اطلاع کے سیکٹر اور یونٹ آفسوں کا دورہ کریں گے ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا
 Posted on: 1/3/2016 1
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بغیر اطلاع کے سیکٹر اور یونٹ آفسوں کا دورہ کریں گے ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا 
تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے ذمہ داران وکارکنان کے خلاف تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، شاہد پاشا
خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں کراچی کے مختلف سیکٹر انچارجز و اراکین کی تربیتی نشست سے خطاب
کراچی۔۔۔۔02؍ جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر سید شاہد پاشا نے کہا ہے کہ ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین بغیر اطلاع کے سیکٹر اور یونٹ آفسوں کا دورہ کریں گے اور تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے جانے والے ذمہ داران وکارکنان کے خلاف تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے گزشتہ روز خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیزآباد میں ایم کیوا یم کراچی کے مختلف سیکٹر کے انچارجز و اراکین کی تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر احمد قائم خانی ، محترمہ زرین مجید ، محترمہ ریحانہ نسرین ، ایم کیوا یم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے ارکان احمد سلیم صدیقی ، ابو بکر صدیقی ، رفیع اکبر اور معید اصغر بھی موجود تھے ۔تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے شاہد پاشا نے کہا کہ ذمہ داران و کارکنان ،قائد تحریک جناب الطاف حسین کی تعلیمات کی روشنی میں اپنی کردار سازی ، لباس ، شخصیت ، اخلاق اور تنظیمی نظم و ضبط پر خصوصی توجہ دیں ، عوامی خدمت کو اپنا شعار بنائیں تاکہ ذمہ دارن و کارکنان کے عمل و کردار سے لوگ متاثر ہوں اور ایم کیوایم کے خلاف پھیلانے جانے والے منفی ، بے بنیاد اور جھوٹے تاثر کا خاتمہ کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ تحریکی ساتھیوں کو چاہئے کہ وہ قائد تحریک کی تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے اچھے اور نظریاتی کارکن بننے کی کوشش کریں کیونکہ گلیوں ، محلوں اور علاقوں میں کارکنان ایم کیوایم کے سفیر کی حیثیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوا یم ایک نظریاتی تحریک ہے اور اس تحریک میں جو بھی ساتھی تنظیمی نظم و ضبط کی خلاف ورزی کریگا اس کے خلاف سخت تنظیمی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ داران ،قائد تحریک جناب الطا ف حسین کی تعلیمات یونٹ کی سطح پر کارکنان تک پہنچائیں اورنہ صرف خود بلکہ کارکنان پر تنظیمی لٹریچر پڑھنے پر زور دیں ۔انہوں نے کہا کہ کارکنان تنظیمی نظم و ضبط کا خاص خیال کریں اور قائد تحریک کے فکر و فلسفہ کو آگے بڑھانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں ۔شاہد پاشا نے ذمہ داران و کارکنان پر زور دیا کہ وہ قائد تحریک کی فکری نشستوں پر مبنی تصانیف ’’ نفس امارہ اور نفس لووامہ‘‘ اور دیگر لٹریچر کا مطالعہ کریں اور اسے عوام تک پہنچانے کیلئے عملی کردار ادا کریں ۔

12/7/2016 10:17:58 AM