Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں اور بزرگ سیاستدان بابا حیدر زمان کی علالت پر ایم کیوا یم کے قائد کا اظہار تشویش


ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں اور بزرگ سیاستدان بابا حیدر زمان کی علالت پر ایم کیوا یم کے قائد کا اظہار تشویش
 Posted on: 1/2/2016 1
ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں اور بزرگ سیاستدان بابا حیدر زمان کی علالت پر ایم کیوا یم کے قائد کا اظہار تشویش
کارکنان اور عوام بابا حیدر زمان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالی کے خصوصی دعاکریں ، جناب الطاف حسین کی اپیل 
کراچی:02؍ جنوری 2016ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے ہزارہ صوبہ تحریک کے روح رواں اور بزرگ سیاستدان بابا حیدر زمان کی علالت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کارکنان اور عوام سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ بابا حیدر زمان کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعاکریں ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ بابا حیدر زبان نے ہزارہ کے عوام کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے اور ان کے حل کیلئے پورے پاکستان کی توجہ ہزارہ کی طرف مبذول کروائی اور باقاعدہ جدوجہد کا آغاز کیا ۔جناب الطاف حسین نے کہا کہ ایم کیوا یم بابا حیدر زمان کی ہزارہ صوبہ تحریک کیلئے خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے اور امید کرتی ہے کہ وہ جلد و مکمل صحتیاب ہوکر ہزارہ صوبہ کی تحریک کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے ۔

4/24/2024 6:02:43 PM