Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی کی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے نادرا کراچی میں ایک سازش کے تحت متعصب افسران کوتعینات کیا گیا ، خواجہ سہیل منصور


کراچی کی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے نادرا کراچی میں ایک سازش کے تحت متعصب افسران کوتعینات کیا گیا ، خواجہ سہیل منصور
 Posted on: 1/1/2016 1
کراچی کی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنے کیلئے نادرا کراچی میں ایک سازش کے تحت متعصب افسران کوتعینات کیا گیا ، خواجہ سہیل منصور
نادراافسران کراچی کے مستقل باشندوں کی درخواستیں مختلف بہانوں سے مسترد کردیتے ہیں جو قابل مذمت ہے، خواجہ سہیل منصور
متحدہ قومی موومنٹ کانادرا کراچیِ آفس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا
اسلام آباد۔۔۔۔یکم ،جنوری 2016ء
پوائنٹ آف آرڈر پر ایم کیوایم کے حق پرست رکن قومی اسمبلی خواجہ سہیل منصور نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ وفاقی حکومت نے نادرا کراچی میں متعصب افسران کو ایک سازش کے تحت تعینات کیا ہے تاکہ کراچی کی اکثریتی آبادی کو اقلیت میں تبدیل کردیا جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں موجود غیر ملکیوں خصوصاً افغانیوں کو خیبرپختونخواہ کا شہری بناکر کراچی نادرا آفس سے قومی شناختی کارڈ جاری کیا جارہا ہے جبکہ کراچی میں بسنے والے مہاجر ووٹ بینک کوختم کرنے کیلئے نادرا کے متعصب افسران کراچی کے مستقل باشندوں کی درخواستیں مختلف بہانوں سے مسترد کردیتے ہیں جو قابل مذمت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ نادرا کراچی آفس میں ہونے والی بدعنوانی کی سزا افسران کو دینے کے بجائے نادرادفاتر کو بند کردینا کراچی کے عوام کیخلاف کسی گہری سازش کا حصہ معلوم ہوتا ہے جس کا براہ راست اثر عوام پر پڑرہا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ نے نادرا کراچیِ آفس میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے خلاف قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کیا۔

9/29/2016 10:12:06 PM