Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے نئے سال کی دلی مبارکباد


پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے نئے سال کی دلی مبارکباد
 Posted on: 12/31/2015
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو جناب الطاف حسین کی جانب سے نئے سال کی دلی مبارکباد
ملک و قوم کو دہشت گردی ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام سے نجات دلانے کا عزم اور مصمم ارادہ کرکے سال نو کا آغاز کرنا چاہئے ، الطاف حسین 
نیا سال بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابیوں کا سورج لے کر طلوع ہوا ہے، الطاف حسین 
ملک بھر کے عوام کو بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور وسائل بحال کرکے نئے سال کا تحفہ دیا جائے ، الطاف حسین 
ایم کیوایم کے ذمہ داران ، کارکنان ، نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کو بھی سال نو پر جناب الطاف حسین کی دلی مبارکباد
لندن۔۔۔31، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم ہم وطن پاکستانیوں کو نئے سال کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ ملک اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ملک و قوم کو دہشت گردی ، جاگیردارانہ ، وڈیرانہ ، سردارانہ نظام سے نجات دلانے کا عزم اور مصمم ارادہ کرکے اس مقصد کیلئے اتحاد و اتفاق کے ساتھ سیاسی مفادات سے بالا تر ہوکر عملی جدوجہد شروع کرکے سال نو کا آغاز کرنا چاہئے ۔سال نو2016ء کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ اس برس نیا سال بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابیوں کا سورج لے کر طلوع ہوا ہے اوراس سورج کی کرنیں ملک میں جمہوریت کی مضبوطی کی علامت ہیں لہٰذا حکمرانوں اور ملک کی سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ وہ جمہوریت کی نرسری بلدیاتی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی کے بعد منتخب شہری حکومتوں کے میئر ، ڈپٹی میئر ، چیئرمین ، وائس چیئرمین اورکونسلر ز کو اختیارات اور وسائل دیں اور اس کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے ملک بھر کے عوام کو بلدیاتی نمائندوں کے اختیارات اور وسائل بحال کرکے انہیں نئے سال کا تحفہ فراہم کریں ۔انہوں نے کہاکہ یہ امر انتہائی افسوسناک اور باعث تشویش ہے کہ سال 2015ء میں بھی ملک دہشت گردی کی عفریت میں مبتلا رہا اور عوام بیروزگاری اور غربت کے باعث پریشان حال رہے جس کا سدباب کرنا حکمرانوں کی بنیادی ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ اس وقت نہیں کیاجاسکتا جب تک دہشت گردی میں ملوث ان عناصر کے خلاف بھر پور کاروائی نہیں کی جاتی جن کی نشاندہی قومی نیشنل ایکشن پلان اور جنوری2015میں ہونے والی APC میں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات اور وسائل فراہم کرکے ملک سے دہشت گردی کا نچلی سطح تک خاتمہ کیاجاسکتا ہے اور ان کی جڑیں مکمل طور سے کاٹی جاسکتی ہے اور ملک و قوم کو خوشحالی کی راہ پر گامزن کیاجاسکتا ہے ۔ جناب الطاف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نومنتخب میئر کراچی ، ڈپٹی میئر ، نومنتخب بلدیاتی نمائندوں کوبھی سال نو کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ وہ تحریک کے مشن و مقصد کی کامیابی کیلئے ثابت قدمی کے ساتھ جدوجہد جاری رکھیں گے اورشہداء کی قربانیوں کو فراموش نہ کریں گے تو انشاء اللہ ملک و قوم اور حق پرستوں کیلئے نیا سال مبارک ثابت ہوگا ۔

12/3/2016 5:56:36 PM