Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

عوام نے ایم کیوایم پر جس طرح اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین


عوام نے ایم کیوایم پر جس طرح اپنے بھرپور اعتماد کا اظہارکیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔الطاف حسین
 Posted on: 12/30/2015
عوام نے ایم کیوایم پر جس طرح اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ الطاف حسین
قائد تحریک الطاف حسین کی ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، نوابشاہ اور پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے انتخابی کیمپوں پر فون
انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داروں اور کارکنوں سے گفتگو
ایم کیوایم کی کامیابی کیلئے سخت محنت وجانفشانی سے کام کرنے پر کارکنوں، ذمہ داروں، خواتین ، بزرگوں، حق پرست ارکان اسمبلی، سندھ تنظیمی کمیٹی،دیگرشعبہ جات اوراراکین رابطہ کمیٹی کوزبردست خراج تحسین
لندن ۔۔۔ 30 دسمبر2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آج بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، نوابشاہ اورکراچی کے ضلع شرقی کے علاقے پی آئی بی کالونی میں ایم کیوایم کے انتخابی کیمپوں پر فون کرکے وہاں انتخابی سرگرمیوں میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داروں اورکارکنوں سے گفتگوکی ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات کے پہلے ، دوسر ے اور تیسرے مرحلے میں کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص اور سکھر کے عوام نے ایم کیوایم پر جس طرح اپنے بھرپوراعتمادکااظہارکیااورایم کیوایم کے امیدواروں کوجس طرح بھاری اکثریت سے کامیاب کرایاہے اس کی کوئی مثال نہیں ملتی اوراب ٹنڈوالہ یار، ٹنڈوجام، نوابشاہ اورکراچی میں پی آئی بی کالونی میں بقیہ نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں بھی انشاء اللہ ایم کیوایم کے نمائندوں کوبھار ی اکثریت سے کامیاب بنا کرعوام ایک بارپھرایم کیوایم پر اپنے بھرپوراعتماد کااظہارکریں گے۔ جناب الطاف حسین نے انتخابی سرگرمیوں میں بھرپورطریقے سے حصہ لینے اورایم کیوایم کی کامیابی کے لئے سخت محنت اورجانفشانی سے کام کرنے پر متعلقہ زونوں کے کارکنوں، ذمہ داروں، خواتین ، بزرگوں، حق پرست ارکان اسمبلی، سندھ تنظیمی کمیٹی،دیگرشعبہ جات اوراراکین رابطہ کمیٹی کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔




10/1/2016 10:29:43 AM