Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں وفد کی رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات


بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں وفد کی  رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات
 Posted on: 12/29/2015
بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں وفد کی  رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات 
وفد نے بلوچستان نیشنل پارٹی کے تحت اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں ایم کیوایم کو شرکت کی دعوت دی 
جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلوچستان کے غیور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے، عامر خان کی وفد سے گفتگو ، آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کرائی 
کراچی ۔۔۔ 29؍ دسمبر 2015ء
بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن اور سابق رکن قومی اسمبلی میر عبد الرؤف مینگل کی سربراہی میں ایک وفد نے گزشتہ روز نائن زیرو کا دورہ کیا اور خورشید بیگم سیکریٹریٹ عزیز آباد میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان سے ملاقات کی اور ایم کیوایم کو بلوچستان نیشنل پارٹی کے زیراہتمام اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعو ت دی۔ وفد میں بلوچستان نیشنل پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن میر اکبر مینگل سمیت دیگر عہدیداران شامل تھے جبکہ اس موقع پر ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن گلفراز خان خٹک اور ایم کیوایم سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن حیدر عباس رضوی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں کاشغر روڈ، گوادر کی ترقی، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کے تحفظات اور بلوچستان کے عوام کے مستقبل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور ملک کی مجموعی سیاسی، سماجی اور معاشی صورتحال زیر بحث رہی۔ ملاقات میں رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ بلوچستان کے غیور عوام کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے اور جناب الطا ف حسین اور ایم کیوایم اب بھی بلوچستان کے عوام کے ساتھ ہیں اور ان کے بنیادی حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں۔ عامر خان نے بلوچستان نیشنل پارٹی کی جانب سے منعقد کی جانے والی آل پارٹیز کانفرنس کی دعوت قبول کرتے ہوئے وفد کو اس میں ایم کیوایم کی شرکت کی یقین دہانی بھی کرائی۔ 

9/30/2016 6:45:15 AM