کراچی پریس کلب کے نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور دیگر عہدیداران کو رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق کی مبارکباد
امید ہے نومنتخب عہدیداران صحافتی اقدار کی سربلندی کیلئے کار ہائے نمایاں انجام دیں گے ، امین الحق
کراچی ۔۔۔ 29؍ دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن سید امین الحق نے کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔ ایک تہنیتی بیان میں امین الحق نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں نومنتخب صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری اے ایچ خانزادہ اور دیگر نومنتخب کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران آزاد ی صحافت اور صحافیوں کے مسائل اور مشکلات کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کا استعمال کریں گے اور صحافتی اقدار کی سربلندی کیلئے کار ہائے نمایاں انجام دیں گے ۔