Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 12/29/2015
مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں، رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی کی خود کش بم دھماکہ میں جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
کراچی ۔۔۔29، دسمبر2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور بم دھماکہ کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گردی اور بم دھماکوں کے ذریعے معصوم و بے گناہ انسانوں کو خاک و خون میں نہلانے والے انسانیت کے کھلے دشمن ہیں اور کسی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے خود کش بم دھماکہ میں جاں بحق ہونے والے افراد کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد ومکمل صحت یابی عطا کرے۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک سے مطالبہ کیا کہ مردان میں نادرا آفس کے قریب خود کش بم دھماکہ میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے اور عوام کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات بروئے کار لائے جائیں ۔ 

9/28/2016 6:52:32 PM