Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفے ؐ کا انعقاد


ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفے ؐ کا انعقاد
 Posted on: 12/27/2015
ایم کیوایم کے زیراہتمام جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکر مصطفے ؐ کا انعقاد 
محفل ذکر مصطفے ٰؐ میں شریک عاشقان رسول نے قومی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی قرار داد منظور ہونے پر کھڑے ہو کر جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا 
ملک کے مشہور و معروف علمائے کرام نے سیرت طیبہ ؐ پر روشنی ڈالی ، ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ نامور قوال حضرات نے محفل سماع پیش کی
محفل ذکر مصطفے ؐ سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور محفل ذکر مصطفے ؐ کے اختتام تک محفل ؐ کو ایم کیوایم ویب ٹی وی پر دیکھا اور سماعت کیا
محفل ذکر مصطفے ؐ میں جناب الطا ف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ، رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، ارکان اسمبلی ، معروف اداکار جاوید شیخ ، بہروز سبزواری سمیت مختلف مکاتب فکر کے علمائے کرام کی بڑی تعداد میں شرکت 
محفل ذکر مصطفے ٰ کا اختتام صبح فجر میں ہوا اس موقع پر قوال حضرات نے مشترکہ طور پر رنگ پڑھا اور بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر خشوع و خضوع کے ساتھ خصوصی دعاکرائی 
کر اچی ۔۔۔۔27دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام ہفتہ کی شب جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں پرنور محفل ذکرِ مصطفے ٰ ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں ملک کے مشہور و معروف علمائے کرام نے سیرت طیبہ ؐ پر روشنی ڈالی ، ملکی و بین الاقوامی نعت خواں حضرات نے بارگاہِ رسالت ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کئے جبکہ نامور قوال حضرات نے محفل سماع پیش کی ۔محفل ذکر مصطفے ؐ سے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فونک خطاب کیا اور سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور محفل ذکر مصطفے ؐ کے اختتام تک محفل ؐ کو ایم کیوایم ویب ٹی وی پر دیکھا اور سماعت کیا ۔محفل ذکر مصطفے ﷺ میں بہت بڑی تعداد میں عاشقان مصطفے ٰ ؐ اور ممتاز علمائے کرام علانہ کرار نقوی ، علامہ، پیر مختار حسین صدیقی قادری، شیعہ علماء تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مولانا علی عباس عابدی ، سنی اتحاد کونسل کے مفی بلال شاہ کاظمی ، اشرفیہ نعت کونسل کے بانی وصدر صوفی اعجاز حسین خان ، پاکستان سنی موومنٹ اہلسنت کے رکن مولانا سید شفیع قادری ، اتحاد بین المسلمین فورم کے رکن علامہ سید اطہر حسین مشہدی ،انجمن غلامان تیغ اورنگی ٹاؤن کے مولانا محمد سلیم شاہ قادری تیغی ، درگاہ نظام الدین اولیاء دہلی شریف کے خواجہ امین نظامی ، صدر کراچی سٹی سنی اتحاد کونسل مفتی سید بلال شاہ ، صوبہ صدر سندھ سنی اتحاد کونسل پیر مختار شاہ ، اے این آئی طارق محبوب شہید کے مرکزی رابطہ سیکریٹری محمد خالد انور اور دیگر علمائے کرام نے شرکت کی جبکہ اس موقع پر قائد تحریک جناب الطاف حسین کی ہمشیرہ سائرہ خاتون ، رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنوینر عامر خان ، ڈپٹی کنوینر شاہد پاشا ، اراکین رابطہ کمیٹی ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، نومنتخب میئر کراچی وسیم اختر ، شہری حکومت کے حق پرست بلدیاتی نمائندگان سمیت معروف ٖفلم ، اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار جاوید شیخ اور بہروز سبزواری بھی موجود تھے۔ محفل ؐکا آغاز بعد نماز عشاء تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جبکہ نظامت کے فرائض معروف کمپیئر رئیس احمد اور جنید قبال نے ادا کئے ۔محفل ذکر مصطفے ٰؐ میں معروف عالم دین و حق پرست سینیٹر مولانا تنویر الحق تھانوی ، ممتاز مذہبی اسکالر الحاج ڈاکٹر جمیل راٹھور اور علامہ عباس کمیلی نے سیرت طیبہ پر تفصیل سے روشنی ڈالی اور ملکی و بین الاقوامی شہر یافتہ معروف نعت خواں حضرات الحاج صدیق اسماعیل ، الحاج قاری وحید ظفر ،محترمہ ثناء سیدہ ، علی جمیل ،محترمہ فرحین نواب ،ناصر یامین،میر حسن ،محترمہ حوریہ فہیم ،محترمہ امبر اشرف،محترمہ مہوشن احسان ،شفیق احمد ، راشد اعظم ،محمد اسد ایوب نے بارگاہِ رسالت ؐ میں نذرانہ عقیدت پیش کیا جبکہ معروف قوال ثاقب تاجی اور امجد فرید صابری اور ہمناؤں نے محفل سماع پیش کی ۔محفل ذکر مصطفے ٰؐ میں شریک عاشقان رسول نے قومی اسمبلی میں تلاوت کے بعد نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی قرار داد منظور ہونے پر کھڑے ہو کر جناب الطاف حسین کو زبردست خراج تحسین بھی پیش کیا ۔علمائے کرام کے خطابات اور نعت رسول مقبول ﷺ کو سن کو شرکاء نعرہ تکبیر اللہ اکبر ، نعرہ رسالتؐ یا رسول اللہ ،نعرہ غوثیہ غوث اعظم دستگیر،نعرہ حیدری یا علی کے نعرے بلند کرتے رہے جبکہ سبحان اللہ اور ماشاء اللہ کی صدائے بلند کرکے مداح سرائی کرتے رہے ۔ محفل ذکر مصطفے ٰ ؐ کے سلسلے میں مکا چوک ، نائن زیرو اورجناح گراؤنڈاور اطراف کے علاقوں کو محرابی دروازوں اور برقی قمقموں سے سجایا گیا تھا ، پنڈال میں اسلامی فنِ تعمیر سے مزین خوبصورت محرابی اسٹیج بنایا گیا تھا جس کی پھولوں کے گلدستوں اور گہواروں سے سجاوٹ کی گئی تھی جبکہ اسٹیج کے عقب میں ڈیجیٹل اسکرین نصب کی گئی تھی جس پر محفل ذکر مصظفے ٰ ؐ کی کارروائی براہِ راست دکھائی جاتی رہے ۔پنڈال میں سردی کے پیش نظر گیس کے ہیٹر لگائے گئے تھے جبکہ شرکاء پر مختلف خوشبوعات کے اسپرے بھی کئے جاتے تھے ، ان میں گلاب کے پھولوں کی کلیاں تقسیم کی گئیں اور ان کی چائے اور پانی سے تواضع کی جاتی رہی۔ ایم کیوایم ارکان اسمبلی اور دیگر ذمہ داران نے اسٹیج پر آنے والے علمائے کرام اور نعت خواں حضرات کے گلے میں ہار پہنائے اور انہیں ان کی نشست تک لے جانے کے فرائض انجام دیئے ۔ پنڈال دو حصوں پر مشتمل تھا جن میں سے ایک میں مرد حضرات اور دوسرا خواتین کیلئے مختص تھا ۔قائد تحریک جناب الطا ف حسین بھی ایم کیوایم ویب ٹی وی پر محفل ذکر مصطفے ﷺ کی پرنور محفل کو دیکھتے رہے اور وقفے وقفے سے ٹیلی فون پر آکر نعرہ رسالت ، نعرہ تکبیر ، نعرہ حیدری ، نعرہ غوث الاعظم دستگیر کی صدائیں بلند کرتے رہے ۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ محفل ذکر مصطفے ﷺ میں موجود عاشقان رسول ﷺپر اپنی رحمتیں نازل فرمائے اور ان کی پریشانیوں کو دور فرمائے ۔جناب الطاف حسین نے اپنی بڑی ہمشیرہ سائرہ بہن کی درازی عمر کیلئے بھی دعا کرائی ۔علمائے کرام اور نعت خواں حضرات نے محفل ذکر مصطفے ٰ کے شاندار انعقاد پر جناب الطاف حسین کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی درازی عمر اور صحت تندرستی کیلئے دعائیں کیں ۔ مولانا تنویر الحق تھانوی کوجب اسٹیج پر سیرت طیبہ ﷺ پر روشنی ڈالنے کیلئے دعوت دی گئی تو جناب الطاف حسین نے خصوصی طو رپر ٹیلی فون پر انہیں سلام کیا ۔محفل ذکر مصطفے ٰ کا اختتام صبح فجر میں ہوا اس موقع پر قوال حضرات نے مشترکہ طور پر رنگ پڑھا اور بعدازاں قائد تحریک جناب الطاف حسین نے لندن سے ٹیلی فون پر خشوع و خضوع کے ساتھ خصوصی دعاکرائی ۔ 
   

9/27/2016 7:02:08 PM