Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم نوابشاہ زون نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے


بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم نوابشاہ زون نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے
 Posted on: 12/25/2015
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم نوابشاہ زون نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے
نواب شاہ کی غیورعوام قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہے،رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین اور اسلم آفریدی 
30دسمبر کو نوابشاہ کی عوام پتنگ پر مہر لگاکر ایم کیو ایم کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواران کو کامیاب کرواکر حق پرستی کی فتح کو اجاگر کریں گے
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے 20مقامات پر پرچم کشائی کیں
نوا ب شاہ ۔۔25دسمبر2015ء
بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے ایم کیوایم نوابشاہ زون نے الیکشن مہم کا آغاز کر دیا ہے اور اس سلسلے میں ایک عظیم الشان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین، اسلم آفریدی ،سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج عمر قریشی و اراکین سندھ تنظیمی کمیٹی ظفر راجپوتِ عظیم احمد دانشِ یوسف منیر شیخِ اصغر کامریڈِمحمد علی شاہِ محمد ظفر خانِ وحید احمد عبدالخالقِ چانڈیو و زونل انچارج ایڈوکیٹ عبدالمجید و اراکین زونل کمیٹی سیکٹرانچارجز و اراکین سیکٹرکمیٹیز یونٹ انچارجز و اراکین یونٹ کمیٹیز ،حق پرست ایم پی اے راشد خلجی، دیوان چند چاؤلہِ حق پرست بلدیاتی امید واران و کارکنان نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز چھوٹی مسجد مکا چوک سے ہوا اور یہ ریلی شہر کے مختلف علاقوں طیبہ مسجد ،ڈسپینسری چوکِ غفوریہ مسجد ٹھنڈی سٹرکِ گول چکرہِ ایسرپورہِ قاضی مٹھائی چوکِ تاج آٹوز والی گلیِ دھامرہ روڈِ شہید حسینی روڈِ صابر مٹھائی والے کے سامنے گھسیٹا چوک شوگر مل موڑ اللہ والی مسجد کے قریب شہید چوک فیضانہ مدینہ محمود آباد کالونی سے ہوتے ہوئے ایم کیو ایم کے زونل آفس پراختتام پذیر ہوئی جبکہ ریلی میں عوام کی بہت بڑی تعداد میں موجود تھی ۔ ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان محمد حسین اور اسلم آفریدی نے ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی مخالفین دیکھ لیں کہ عوام کا یہ سمندر کسی وڈیرے یا جاگیرداروں کے حاریوں کا نہیں نہ ہی ان کو پیسوں دھونس و دھمکی یا زبردستی شامل کیا گیاہے یہ لوگ جو کہ صرف اپنے حقوق کی بالادستی اور میرٹ کی بنیاد پر سندھ اور خصوصاً نواب شاہ میں فیصلے چاہتے ہیں یہ تمام لوگ قائد تحریک الطاف حسین کے چاہنے والے وہ ان پر جان نچھاور کرنے والے، ان کے سچے سپاہی ہیں نواب شاہ میں ووٹ کی طاقت سے کبھی بھی سیاسی مخالفین نہیں جیت سکتے کیونکہ نواب شاہ کی غیورعوام قائد تحریک الطاف حسین کے ساتھ ہے طاقت جبر اور جانب دار انتظامیہ کے ذریعے یہ الیکشن چھینا جاتا رہا ہے مگر اب ایسا نہیں ہونے دینگے ۔ انہوں نے کہاکہ نواب شاہ کی عوام ہر قیمت پر اپنے ووٹ کا درست استعمال کرتے ہوئے پتنگ پر مہر لگاکر ایم کیو ایم کے نامزد کردہ بلدیاتی امیدواران کو کامیاب کرواکر حق پرستی کی فتح کو اجاگر کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں سیاسی مخالفین نے طاقت و انتظامیہ کی حمایت سے الیکشن کو ہم سے چھینا اور ہمارے 3کارکنان کو شہید کیاجن کے لہو کا بدلہ ہم بلدیاتی الیکشن 2015 کی فتح سے لیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم وزیر اعظم نواز شریف، آرمی چیف راحیل شیریف سے مطالبہ کرتے ہیں کہ میونسپل کمیٹی نواب شاہ اور ٹاؤن کمیٹی دوڑ میں صاف و شفاف الیکشن کرانے کے لئے انتظامیہ کو غیر جانبدار کیا جائے اور آرمی و رینجرز کے جوانوں کو پولنگ بوتھ کے اندر و باہر تعینات کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ رونما نہ ہو ۔دریں اثناء ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے اراکین نے 20مقامات پر پرچم کشائیاں کیں

12/6/2016 4:19:37 AM