Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہر بھر میں نکلنے والے عاشقان مصطفے ﷺ کے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی کی شرکت


شہر بھر میں نکلنے والے عاشقان مصطفے ﷺ کے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی کی شرکت
 Posted on: 12/24/2015
شہر بھر میں نکلنے والے عاشقان مصطفے ﷺ کے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست اراکین اسمبلی کی شرکت
جماعت اہلنست کے امیر شاہ تراب الحق ، دعوت اسلامی ، سنی تحریک اور دیگر تنظیموں سمیت ایم کیوایم کی جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ور قائد تحریک الطاف حسین کے لئے دعائیں کیں۔
کراچی ۔۔۔24، دسمبر2015ء 
جشن عید میلا د النبی ﷺ کے سلسلے میں شہر بھر میں نکلنے والے عاشقان مصطفے ﷺ کے مرکزی جلوسوں میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین عارف خان ایڈوکیٹ، عادل خان،محمد حسین، عبدالقادرخانزادہ،نامزدمیئرکراچی وسیم اختر،ڈپٹی میئر ارشدوہرہ، حق پرست اراکین اسمبلی مزمل قریشی، ریحان ہاشمی،محمد دلاور ، عبد اللہ ، انور ضا ،سی ای سی کے رکن علی ، متحدہ علماء کمیٹی کے انچارج جاوید احمد و ارکین نے شرکت کی ۔اس مو قع پر برنس روڈ سیکٹر ،رنچھوڑلائن، لائنز ایریاسیکٹرز ویونٹس کے ذمہ داران ،کارکنان حق پرست نومنتخب چیئرمین ،وائس چیئر مین ،کونسلرز ، ایلڈرونگ ، لیبرڈویژن ، میڈیکل ایڈ کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔اس موقع پرشہربھر میں نکلنے والے جلوسوں کی گزرگاہوں پرخدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے استقبالیہ کیمپ قائم کئے گئے تھے جہاں پر جلوسوں کے شرکاء کا استقبال کیا جاتا رہا اور ان میں شربت ، ٹھنڈا پانی اور لنگر تقسیم کیاگیا۔جماعت اہلنست کے امیر شاہ تراب الحق ، دعوت کے اسلامی ، سنی تحریک ، نظام مصفطےٰ گروپ کے حاجی حنیف طیب اور دیگر تنظیموں کی جانب سے ایم کیوایم جانب سے کئے جانے والے انتظامات پر خراج تحسین پیش کیا ور قائد تحریک الطاف حسین کے لئے دعائیں کیں۔





9/24/2016 3:55:18 PM