Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے، وسیم اختر


ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے، وسیم اختر
 Posted on: 12/24/2015
ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے، وسیم اختر
قائد تحریک کے فکر و فلسفے نے ملک بھر کے عوام کوایک گلدستے کے مانند بنادیا ہے جس میں تمام مذاہب اور رنگ و نسل کے افراد شامل ہیں، وسیم اختر 
قائد تحریک نے ہمیشہ ہمیں انسانت کا درس دیا اور اسی پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، منوہر لال
الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جن کے دل میں تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں محبت و عقیدت ہے، پادری جاوید شیفرڈ
25 دسمبر کرسمس ڈے کے سلسلے میں نائن زیرو پر خصوصی تقریب کے شرکاء سے مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔ 24؍ دسمبر 2015ء
25 دسمبر کرسمس کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ المعروف نائن زیرو پر ہر سال کی طرح امسال بھی کرسمس ڈے منایا گیا اور کیک کاٹا گیا۔ کرسمس کے سلسلے میں منعقدہ تقریب میں مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے ماؤں، بہنوں، بزرگوں، نوجوانوں اور بچوں بچیوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر تقریب کے شرکاء سے متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے لندن سے براہ راست ٹیلیفونک خطاب کیا ۔تقریب میں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان، اراکین رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، کمال ملک، ریحانہ نسرین، محمد حسین اور ارشد حسن، حق پرست نامزد میئر برائے کراچی وسیم اختر، ایم کیو ایم کی مرکزی اقلیتی امورکمیٹی اور دیگر شعبہ جات کے ذمہ داران و کارکنان نے شرکت کی۔ کرسمس ڈے کی مناسبت سے منعقدہ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے حق پرست نامزد میئر کراچی وسیم اختر نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات اس بات پر زور دے رہے ہیں کہ ہمیں آج امن، بھائی چارے اور مذہبی رواداری کی پہلے سے زیادہ اشد ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کا ہر مذہب ہمیں انسانیت اور امن و آشتی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد تحریک نے ہمیشہ یہی درس دیا کہ ہمیں بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب و فقہ کے صرف اور صرف انسانیت کی بنیاد پر ہر انسان کی خدمت کرنی ہے۔ انہوں نے مسیحی برادری کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قائدتحریک الطا ف حسین کے فکر و فلسفے نے ملک بھر کے عوام کوایک گلدستے کے مانند بنادیا ہے جس میں تمام مذاہب اور ہر رنگ و نسل کے افراد شامل ہیں۔ اس موقع پر ایم کیو ایم اقلیتی امور کے انچارج منوہرلال نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد تحریک جناب الطاف حسین نے ہمیشہ ہمیں انسانت کا درس دیا اور اسی پر عمل کرتے ہوئے انہوں نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی جہاں سے بلاتفریق نسل و مذہب ہر انسان کی خدمت کی جارہی ہے۔ اس موقع پر پادری انور جاویدشیفرڈ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب الطاف حسین پاکستان کے واحد لیڈر ہے جن کے دل میں تمام مذہب و رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والے افراد کیلئے یکساں محبت و عقیدت ہے اور یہی وجہ ہے کہ چاہئے سکھ برادری کا مذہبی تہوار ہو، ہندو برادری کا مذہبی تہوا ر ہو یا عیسائی برادری کا مذہبی تہوار ہو انہوں نے تمام مذاہب کے تہوار اپنے گھر نائن زیرو پر منعقد کرکے بھائی چارے کی وہ مثال قائم کی ہے جو رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی۔ اس موقع کرسمس ڈے کے سلسلے میں جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرو کو برقی قمقموں کرسمس ٹری سے سجایا گیا اور نائن زیرو کے سامنے پنڈال اور اسٹیج بنایا گیا جبکہ شرکاء کے لئے خصوصی کرسیوں کا اہتمام کیا گیا تھا۔ اس موقع پر بچوں اور بچیوں نے سانٹا کلاؤس کے ساتھ سیلفیاں بنائی اور ساتھ ہی ان میں ٹافیاں، بسکٹس اور دیگر تحائف بھی تقسیم کئے گئے جبکہ اس موقع پر مختلف چرجز کی ٹیموں نے ویلکم سونگ اور کرسمس کی مناسبت سے خصوصی ٹیبلو بھی پیش کیا۔ اس موقع جناب الطاف حسین نے شرکاء سے خصوصی خطاب بھی کیا اور پوری دنیا میں بسنے والے عیسائیوں کو کرسمس کی مبارکباد بھی پیش کی۔

9/30/2016 10:07:43 AM