Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نیدرلینڈکے سفیرJEALLETTE SEPPENکافرسٹ پولیٹیکل سیکریٹری NANNA STOLZ اوراعزازی قونصل جنرل طارق محمدخان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکادورہ


نیدرلینڈکے سفیرJEALLETTE  SEPPENکافرسٹ پولیٹیکل سیکریٹری NANNA  STOLZ اوراعزازی قونصل جنرل طارق محمدخان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکادورہ
 Posted on: 12/22/2015
نیدرلینڈکے سفیرJEALLETTE SEPPENکافرسٹ پولیٹیکل سیکریٹری NANNA STOLZ اوراعزازی قونصل جنرل طارق محمدخان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکادورہ
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی ڈپٹی کنوینر و سینیٹرنسرین جلیل اورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرریحان ہاشمی سے ملاقات
ملاقات میں ملک خصوصاًسندھ اورکراچی کی مجموعی سیاسی صورتحال،حالیہ بلدیاتی انتخابات اورکراچی آپریشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تفصیلی تبادلہ خیال 
نسرین جلیل نے وفدکو سندھ شہری علاقوں سمیت کراچی کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی اور کراچی میں امن امان کے لئے جاری ٹارگٹ آپریشن کے حوالے سے ایم کیوایم کے موقف سے آگاہ کیا
نیدرلینڈکے سفیرکی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی واضح اکثریت سے کامیابی پرمبارکباد
کراچی:۔۔۔22؍دسمبر2015ء
نیدرلینڈکے سفیرJEALLETTE SEPPENنے فرسٹ پولیٹیکل سیکریٹری NANNA STOLZاوراعزازی قونصل جنرل طارق محمدخان کے ہمراہ ایم کیو ایم کے مرکزنائن زیروکادورہ کیا اورنائن زیروسے متصل خورشیدبیگم سیکریٹریٹ عزیزآبادمیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کی رکن و حق پرست سینیٹرمحترمہ نسرین جلیل اورقومی اسمبلی میں ایم کیوایم کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈرریحان ہاشمی سے ملاقات کی۔ملاقات میں ملک خصوصاًسندھ اورکراچی کی سیاسی صورتحال،حالیہ بلدیاتی انتخابات اورکراچی آپریشن سمیت باہمی دلچسپی کے دیگرامور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پرسینیٹرنسرین جلیل اورریحان ہاشمی نے نیدرلینڈکے سفیرکی نائن زیروآمدکاخیرمقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدیدکہا۔انہوں نے نیدر لینڈ کے سفیر کو سندھ کے دیگرشہروں سمیت کراچی وحیدرآبادکے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی کامیابی ،کراچی میں امن امان کے لئے جاری ٹارگٹ آپریشن کے حوالے سے ایم کیوایم کے موقف سے آگاہ کیا۔ نیدرلینڈکے سفیرنے قیام امن کے لئے ایم کیوایم کی کوششوں اورکاوشوں کوسراہاتے ہوئے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی واضح اکثریت سے کامیابی پرمبارکبادپیش کی۔


9/25/2016 5:35:10 AM