Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کوکسی قیمت پررائیگاں نہیں جانے دیگی،عارف خان ایڈووکیٹ


ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کوکسی قیمت پررائیگاں نہیں جانے دیگی،عارف خان ایڈووکیٹ
 Posted on: 12/21/2015
ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کوکسی قیمت پررائیگاںنہیں جانے دیگی،عارف خان ایڈووکیٹ
ناظم آبادگلبہارمیں ایم کیوایم کے شہیدکارکن ’’محسن رضانقوی شہید‘‘کے نام سے پارک کاافتتاح کے موقع پرشہید کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی
افتتاحی تقریب میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندوں اورمحسن رضانقوی شہیدکے سوگواراہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں کی کثیرتعدادمیں شرکت
کراچی:۔ ۔۔21 دسمبر 2015ء
ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ ایم کیوایم اپنے شہداء کی قربانیوں کوکسی قیمتی پررائیگان نہیں جانے دیگی ،تحریک کے لئے محسن رضانقوی شہیدکی قربانی کوہمیشہ یاد رکھاجائیگا۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ناظم آبادگلبہارمیں ایم کیوایم کے شہیدکارکن ’’محسن رضانقوی شہید‘‘کے نام سے پارک کاافتتاح کے موقع پرشہید کے اہل خانہ سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے گفتگوکے دوران کیا۔اس سلسلے میں ایم کیو ایم ناظم آبادگلبہارسیکٹرکی جانب سے چھوٹی سی تقریب منعقدکی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عارف خان ایڈووکیٹ ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی سفیان یوسف ،ریحان ظفر اورمحسن رضانقوی شہیدکے سوگواراہل خانہ سمیت علاقہ مکینوں بھی نے کثیرتعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرشہیدمحسن رضانقوی کوزبردست خراج عقیدت وسلام عقیدت پیش کیاگیااورشہیدکے اہل خانہ سے مکمل یکجہتی کاظہارکیاگیا۔بعدازاں انہوں نے محسن رضانقوی شہیدسمیت تمام حق پرست شہداء کے بلنددرجات ،سوگوارلواحقین کے صبرجمیل اورقائدتحریک الطاف حسین کی درازی عمراورصحت وتندرستی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔

12/9/2016 5:08:34 PM