Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حکمرانوں نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے تو کراچی کے عوام کی تائید سے اپنا حق حاصل کریں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار


حکمرانوں نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے تو کراچی کے عوام کی تائید سے اپنا حق حاصل کریں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
 Posted on: 12/18/2015
حکمرانوں نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے تو کراچی کے عوام کی تائید سے اپنا حق حاصل کریں گے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار
کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن اور قومی شہر ہے، کراچی کا پہیہ ٹھیک چلے گا تب پاکستان ترقی کریگا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کراچی کی ترقی کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام سیاسی جماعتوں کو بھی ساتھ لیکر چلیں گے، وسیم اختر 
حق پرست بلدیاتی قیادت کراچی کے عوام کی امنگوں کے عین مطابق اپنا کردار اداکرنے کی کوشش کرے گی، ڈاکٹر ارشد وہرہ
نامزد حق پرست مئیر وسیم اختر کو دئیے گئے تاریخی استقبالیہ کے موقع پر مقررین کا خطاب
کراچی ۔۔۔18دسمبر2015ء
متحد ہ قومی موومنٹ کے سینئر ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جناب الطاف حسین کی جانب سے نامزد کردہ مئیر وسیم اختر کانائن زیروپراستقبال اورانہیں دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ بلدیاتی انتخابات میں کراچی، حیدر آباد ، میر پور خاص سے حق پرستوں کی تاریخی کامیابی جناب الطاف حسین کے نظریے کی سچائی، حقانیت اور ملک بھر کے مظلوموں ، محروموں ، غریب متوسط طبقے کے عوام کی کامیابی ہے ،کراچی پاکستان کی ترقی کا انجن اور ایک قومی شہر ہے جب کراچی کا پہیہ ٹھیک چلے گا جب ہی پاکستان ترقی کرے گا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی کے مئیر اور ڈپٹی مئیر سندھ کے تمام شہری علاقوں کے بلدیاتی نمائندوں کے ساتھ بھی تعاون کریں گے اور ان شہروں کیلئے بھی اپنی معاونت فراہم کریں گے۔انہوں نے کہاکہ ماضی میں بھی ہم پر پڑنے والی آزمائشوں کو جناب الطاف حسین کی رہنمائی سے کامیابی میں تبدیل کیا آئندہ بھی ایساہی کریں گے،اس مرتبہ یہ آزمائش جمہوریت کے بلند و بانگ دعوے کرنے والوں کیلئے بھی ہے کیونکہ اگر بلدیاتی ادارے مضبوط ہوں گے تو ملک میں جمہوریت مضبوط ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مئیر ز کے پاس اختیارات نہیں ہیں لیکن ہم کم وسائل او ر اختیارات کے فقدان کے باوجود کراچی کو گلستان بنا نے کی کوشش کریں گے جس طرح آزادی کے بعد ہمارے آباء و اجداد نے بے اختیار اور کم وسائل میں پاکستان کو اس کے پیروں پر کھڑا کیاتھا۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوا یم ایک مرتبہ پھر ماضی کے بھر پور جذبے کیساتھ اُبھرکر سامنے آئی ہے اگر حکمرانوں نے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات نہیں دئیے تو کراچی میں بسنے والی برادریوں ، قومیتوں اور عوام کی تائید سے اپنا حاصل کریں گے۔ان خیالات کا اظہا ر انہوں نے کراچی کے نامز د حق پرست مئیر وسیم اختر کو نائن زیرو پر دئیے گئے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر نامز د حق پرست مئیر وسیم اختر نے کہاکہ بلدیا تی انتخابات میں حق پرستوں کی کامیابی حق پرست شہداء کے لہو کا ثمر ہے ، ایم کیوایم نے ہر دور میں زیادتیوں او ر نا انصافیوں کا سامنا کیا لیکن صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں جانے دیا۔انہوں نے کہاکہ جناب الطاف حسین کا فلسفہ امن پسندفلسفہ ہے جس پر ہم آج بھی عمل کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ باقاعدہ حلف اُٹھانے کے بعد بلدیاتی نمائندوں کی ٹیم عوام کو دن رات اپنے گلی محلوں کے مسائل حل کرتی نظر آئے گی ، ہم کراچی کی ترقی کیلئے تمام تر اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان پیپلز پارٹی ،تحریک انصاف اور جماعت اسلامی سمیت دیگر جماعتوں اور مقامی انتظامیہ کو بھی شہر کے عوام کے وسیع تر مفادمیں ساتھ لیکر چلیں گے ،ایم کیوا یم کو جس نے ووٹ نہیں دیا اسکی خدمت بھی دل جان سے بلا امتیاز کریں گے۔انہوں نے کہاکہ عوام کی دعاؤں اور اتحاد کیساتھ نئے سفر کا آغاز ہورہاہے اور انشاء اللہ عوام کی طاقت سے کراچی کو دوبارہ ترقی یافتہ شہر بنائیں گے۔کراچی کے نامزد حق پرست ڈپٹی مئیر ڈاکٹر ارشد وہرہ نے کہاکہ حق پرست بلدیاتی قیادت کراچی کے عوام کی امنگوں کے متعلق اپنا کردار اداکرنے کی کوشش کریں گے اور بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے مطابق اختیارات واپس دلوانے کی آئینی و قانونی جدوجہد کریں گے۔انہوں نے کہاکہ اگر سندھ حکومت نے اسمبلی اور عدالتوں کے ذریعے بلدیاتی نمائندوں کو اختیارات واپس نہیں کئے تو ہم عوام کی طاقت کے ساتھ سڑکوں پر اپنا حق مانگنے کیلئے نکلیں گے۔قبل ازیں وسیم اختر اور فاروق ستار نے کراچی ائیر پورٹ کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے ائیر پورٹ آنیوالے سینکڑوں عوام ،کارکنان اور جناب الطاف حسین کا شکریہ ادا کیا ۔
















مزید تصاویر
ویڈیو

9/28/2016 12:06:05 PM