Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت


آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
 Posted on: 12/15/2015
آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو قائد تحریک الطاف حسین کا زبردست خراج عقیدت
آرمی پبلک اسکول میں معصوموں کے خون سے ہولی کھیلنے کے دلخراش واقعہ کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔ الطاف حسین
جو عناصر بھی اس وحشت و بربریت میں ملوث ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں
وقت آگیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں، انکے سہولت کاروں، فرقہ وارانہ گروپوں اور ان کی حامی انتہاپسند جماعتوں کے خلاف پورے ملک میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے۔ الطاف حسین
لندن ۔۔۔ 15 دسمبر 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کی پہلی برسی پر تمام شہیدبچوں اوراساتذہ کو زبردست خراج عقیدت پیش کیاہے ۔ اپنے ایک بیان میں انہو ں نے کہاکہ 16دسمبر2014ء پاکستان کی تاریخ کاوہ سیاہ ترین دن ہے جب سفاک دہشت گردوں نے آرمی پبلک اسکول میں داخل ہوکروہاں زیرتعلیم بچوں اور اساتذہ کرام کوسفاکی اوربیدردی سے گولیاں مار کر شہید کردیا اور اسکول کومعصوموں کوخون سے نہلادیا۔ جناب الطاف حسین نے آرمی پبلک اسکول کے شہداء کوزبردست خراج عقیدت پیش کیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کواپنی جواررحمت میں جگہ دے ،ان کے درجات بلند فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطافرمائے۔ جناب الطاف حسین نے کہاکہ آرمی پبلک اسکول میں معصوموں کے خون سے جس طرح ہولی کھیلی گئی ہے اس دلخراش واقعہ کوفراموش نہیں کیاجاسکتا۔جوعناصر بھی اس وحشت و بربریت میں ملوث ہیں وہ کسی بھی قسم کی رعایت کے مستحق نہیں ہیں اوروقت آگیاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت فوج اوردیگر سیکوریٹی فورسز کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے،سویلین اورحساس فوجی تنصیبات، مساجد، امام بارگاہوں، بازاروں، عوامی مقامات میں معصوم شہریوں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے طالبان اوردیگرکالعدم تنظیموں کے JET BLACK دہشت گردوں،ان کے سہولت کاروں ، فرقہ وارانہ گروپوں اوران کی حامی انتہا پسند جماعتوں کے خلاف پورے ملک میں بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ 

12/10/2016 8:42:59 AM