Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دسمبر۱۷کوکراچی ڈوپلومنٹ اتھارٹی آفیسرزکلب کے ہونیو الے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ’’یونا ئیٹڈ ‘‘پینل کے امیدواروں کاایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام تعاوفی پروگرام کاانعقاد


دسمبر۱۷کوکراچی ڈوپلومنٹ اتھارٹی آفیسرزکلب کے ہونیو الے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ’’یونا ئیٹڈ ‘‘پینل کے امیدواروں کاایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام تعاوفی پروگرام کاانعقاد
 Posted on: 12/14/2015
۱۷،دسمبرکوکراچی ڈوپلومنٹ اتھارٹی آفیسرزکلب کے ہونیو الے سالانہ انتخابات کے سلسلے میں ’’یونا ئیٹڈ ‘‘پینل کے امیدواروں کاایم کیوایم لیبرڈویژن کے زیراہتمام تعاوفی پروگرام کاانعقاد
ایم کیوایم نے ہمیشہ میرٹ اورتعلیم کی بات کی ہے اورپڑھے لکھے افرادکوملک کے ایوانوں میں بھیجاہے، امین الحق
17دسمبرکادن حق وسچ کی فتح کادن ہے، عادل خان
عزیزعالم عباسی،شیخ کلیم،سیدحامدحسین رضوی،صادق علی ،جمال الدین،سیدحسین،مہران ویلفیئرکے صدر زاہدحسین ستواورمزدوریونین کے صدرسعیداحمدخان کے علاوہ دیگرآفیسران کی جانب سے ’’یونائیٹڈ‘‘پینل کی حمایت کااعلان
عادل خان،سیدامین الحق اوراسدکاظمی سمیت دیگرکاکے ڈی اے میں منعقدہ تعاوفی تقریب کے شرکاء سے خطاب
کراچی:۔۔۔؍دسمبر2015ء
17، دسمبر کو کراچی ڈوپلومنٹ اتھارٹی آفیسرز کلب کے ہونیو الے سالانہ انتخابات برائے سال 2015-16ء کے سلسلے میں ’’یونا ئیٹڈ ‘‘پینل کے امیدواروں کا تعاوفی پروگرام کے ڈی اے سوک سینٹر میں منعقد ہواجس میں کے ڈی اے کے آفیسران عزیزعالم عباسی،شیخ کلیم،سیدحامدحسین رضوی،صادق علی ،جمال الدین،سیدحسین،مہران ویلفیئرکے صدر زاہدحسین ستواورمزدوریونین کے صدرسعیداحمدخان کے علاوہ دیگرنے ’’یونائیٹڈ‘‘پینل کی حمایت کااعلان کیا۔تعاوفی پروگرام میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان اور سیدامین الحق،لیبرڈویثرن کے انچارج اسد کاظمی کے علاوہ کے ڈی اے یونٹ کے عہدیدداران وکارکنان نے بھی شرکت کی ۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی سیدامین الحق نے خطاب میں کہاکہ ایم کیوایم نے ہمیشہ میرٹ اورتعلیم کی بات کی ہے اورپڑھے لکھے افرادکوملک کے ایوانوں میں بھیجاہے،ایم کیوایم اچھے اوربرے وقت میں عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہاکہ جولوگ دعویٰ کرتے تھے کہ ایم کیوایم ختم ہوچکی ہے انہیں بلدیاتی انتخابات میں ایم کیوایم کی فتح یادرکھنی چاہئے،ایم کیوایم نے5دسمبرکوتمام مخالف پارٹیوں کو بدترین شکست سے دوچارکیا۔انہوں نے کہاکہ وہ ادارے جوکرپشن کے خلاف کارروائی کررہے ہیں انہیں سندھ سیکریٹریٹ نظر نہیںآتا۔انہوں نے مطالبہ کیاکہ رینجرز کو صرف کراچی تک محدودنہ رکھاجائے بلکہ پورے سندھ میں اس کادائرہ وسیع کیاجائے،جولوگ جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتارکیاجائے، صرف ایم کیوایم کانشانہ نہیں بنایا جائے ۔اس موقع پر رکن رابطہ کمیٹی عادل خان نے حمایت کااعلان کرنے والے آفیسران کاقائدتحریک الطا ف حسین کی جانب سے شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ 17 دسمبر کا دن حق وسچ کی فتح کادن ہے ۔ انہوں نے کہاکہ محنت کش طبقہ ملک کی تعمیروترقی کاضامن ہے ،قائدتحریک الطاف حسین نے محنت کشوں کے جائز حقوق کے لئے آوازبلندکی اورانہیں لیبرڈویژن کی صورت میں پلیٹ فارم مہیا کیا ۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ دوسالوں سے کراچی میںآپریشن کے نام پرمعصوم شہریوں خصوصاًایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اس کے باوجودبھی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی بھاری اکثریت سے کامیابی کراچی کے عوام کی قائدتحریک الطاف حسین سے والہانہ محبت وعقیدت کاثبوت ہے۔ تقریب سے ایم کیوایم لیبرڈویژن کے انچارج اسدکاظمی نے خطاب میں کہاکہ آج کے اس پروگرام سے ثابت ہوگیاکہ 17دسمبرکویونائیٹڈپینل فتح یقینی ہے۔انہوں نے حمایت کرنے والے تمام آفیسران کاشکریہ اداکیا






9/27/2016 8:50:05 AM